قومی

Delhi Haj Committee Politics: دہلی حج کمیٹی میں جاری ہے تکرار، چیئرپرسن کوثر جہاں کا عام آدمی پارٹی پر پلٹ وار

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سیاسی اکھاڑہ بن گیا ہے اورکمیٹی میں تکرارکا ماحول بن گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ بھارت ایکسپریس اردو اور ہندی میں 25 جولائی ’’حج کمیٹی میں سرپھٹوّل، عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے حاجی یونس نے کہا- چیئرپرسن کوثر جہاں کے خلاف کریں گے قانونی کارروائی کے عنوان سے خبرشائع ہونے کے بعد دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن اوربی جے پی لیڈرکوثرجہاں نے بھارت ایکسپریس کو ایک وضاحت نامہ بھیجا ہے اورصفائی دینے کی کوشش کی ہے۔ کوثرجہاں نے بھارت ایکسپریس سے ٹیلیفونک بات چیت میں کہا کہ حج کمیٹی کے اراکین اورعام آدمی پارٹی سے وابستہ ایم ایل اے حاجی محمد یونس اورعبدالرحمان کوعازمین کی خدمت سے سروکارنہیں ہے بلکہ وہ حج کمیٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانا چاہتے ہیں۔ ان کواپنے حقوق یاد ہیں اوراس کی بات بھی کرتے ہیں، لیکن اپنا فرض بھول گئے ہیں۔ دوسری جانب، عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی عبدالرحمان نے پھردہرایا کہ مجھے حج کمیٹی کی طرف سے منعقدہ اختتامی تقریب میں شامل ہونے کے لئے کوئی دعوت نامہ نہیں ملا اوراگرمجھے دعوت نامہ بھیجنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے توکمیٹی کے ذمہ داران اور چیئرپرسن کواس کا ثبوت دینا چاہئے۔ کوثرجہاں اس الزام پرکہتی ہیں کہ ویسے تو حج کمیٹی کے تمام اراکین کو اطلاع دی گئی ہے، لیکن اگرعام آدمی پارٹی سے وابستہ اراکین کو ایک پروگرام میں ہم نے اطلاع نہیں دی توانہیں سوال پوچھنے کا حق کس نے دیا ہے؟ میری مدت کارمیں حج کمیٹی کے وہ ممبران جنہوں نے ایک بھی میٹنگ میں شرکت کرنا تودورحج منزل تک کا دورہ نہیں کیا، وہ حاجیوں کی کیا خدمت کریں گے؟ وہیں حاجی یونس کا موقف جاننے کے لئے کئی باران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

کوثرجہاں کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اوردہلی کے لیفٹیننٹ گورنرنے مجھے جوذمہ داری سونپی ہے، اس کومیں ایمانداری سے نبھا رہی ہوں، عام آدمی پارٹی کے لوگوں کوعوام کی خدمت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، وہ سیاسی مخالفت کر رہے ہیں، جس کو میں توجہ نہیں دیتی۔ کوثرجہاں الزام لگاتی ہیں کہ دہلی حج کمیٹی کو دہلی حکومت سے کوئی تعاون نہیں مل رہا ہے بلکہ مرکزی حکومت سے پورا تعاون ملتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے لوگوں کو ذاتی فائدہ لینے کے علاوہ عوام سے کوئی مطلب نہیں۔ دہلی حکومت اورایم سی ڈی نے حج سیزن 2023 کے پورے انتظامات میں کوئی تعاون نہیں دیا جبکہ حاجی محمد یونس اورعبدالرحمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی حکومت اورایم سی ڈی کا تعاون دلوائیں۔

کوثرجہاں آگے کہتی ہیں کہ میں نے حج 2023 کی افتتاحی تقریب میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اوردہلی کے وزیرکیلاش گہلوت کو مدعو کیا تھا، وزیراعلیٰ سے ملنے کا بھی وقت مانگا تھا، لیکن نہیں ملا جبکہ مرکزی وزیرمملکت برائے امورخارجہ میناکشی لیکھی اوردہلی کے لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی اورحاجیوں کی خدمت کے لئے ہمیں تعاون دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیرکے ذریعہ کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کوثرجہاں کا کہنا ہے کہ ہاں وہ اب تک کسی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے ہیں، لیکن میں ان سے مسلسل رابطہ میں رہتی ہوں۔ ساتھ ہی پردے کے پیچھے سے ان کا مجھے پورا سپورٹ بھی ملتا رہتا ہے۔

رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیرکے میڈیا انچارج انیمیش کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیرصاحب اس وقت دہلی میں نہیں ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ دہلی حج کمیٹی کی میٹنگ میں وہ شامل نہیں ہونا چاہتے ہیں بلکہ کئی بارایسا ہوا ہے کہ انہوں نے میٹنگ میں شرکت کی ہے۔ ہاں کئی بارایسا بھی ہوا کہ ہمارا شیڈول پہلے سے طے ہوتا ہے اوردہلی حج کمیٹی کا  اطلاع نامہ تاخیرسے پہنچتا ہے توپہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق وہ حج کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت نہیں کرپاتے ہیں۔ انہوں نے میٹنگ کی تصویرموجود ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  Big Discord in Delhi Haj Committee: دہلی حج کمیٹی میں سرپھٹوّل، عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے حاجی یونس نے کہا- چیئرپرسن کے خلاف کریں گے قانونی کارروائی

یہ بھی پڑھیں:

Hajj 2023 Concluding Function in Delhi: دہلی حج کمیٹی کی جانب سے اختتامی تقریب کا انعقاد، مرکزی وزیر مملکت نے عازمین حج کی خدمات کے لئے کوثر جہاں کی خدمات کو سراہا

قابل ذکر ہے کہ دہلی حج کمیٹی دوگروپوں میں تقسیم ہوگئی ہے اوراب بی جے پی اورعام آدمی پارٹی میں تکراربڑھنے کے ساتھ ساتھ اختلافات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے دہلی کے عازمین حج کا بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ حج کمیٹی کے دونوں گروپوں کا مقصد اگرعازمین حج کی خدمت کرنا ہے تو ان کو سیاست سے اوپراٹھ کرحکمت عملی تیارکرنی چاہئے اورسیاسی اختلافات کوبھلا کر قوم کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہئے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس سلسلے میں دونوں گروپوں کی طرف سے پہل کون کرتا ہے اوراختلافات بھلاکرعازمین حج اور قوم کی خدمت کو کون ترجیح دیتا ہے، یہ آںے والے وقت میں پتہ چلے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

3 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

3 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

4 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

4 hours ago