بھارت ایکسپریس–
Farah Khan Mother Menaka Death: بالی ووڈ کوریوگرافراورڈائریکٹرفرح خان اورساجد خان پرغموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ دراصل، ان کی ماں مینکا ایرانی کا 26 جولائی کو ممبی میں انتقال ہوگیا تھا، اس سے دونوں بھائی بہن پرغموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی طبیعت خراب چل رہی تھی۔ ان کا پہلے ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔
طبیعت میں سدھارکے بعد ڈسچارج ہوکرگھرآگئی تھیں، لیکن ان کی طبیعت پھربگڑگئی اورانہیں کسی اوراسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ انہیں کیا ہوا تھا اس بات کی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے، لیکن جب فرح خان نے کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پرانہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دی تھی، تب یہ ضرور بتایا تھا کہ ان کی ماں کئی ساری سرجری کروانے کے بعد اب گھرلوٹ رہی ہیں۔
2 ہفتے پہلے منایا تھا 76واں برتھ ڈے
واضح رہے کہ فرح خان نے دو ہفتے پہلے ہی ماں کے ساتھ تصویر شیئر کرکے انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی تھی۔ ساتھ ہی فرح خان نے اپنے انسٹا گرام پرایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے لکھا تھا، ہم سب اپنی ماں کو ہلکے میں لیتے ہیں۔ خاص طور پر میں گزشتہ ماہ میں نے جانا کہ میں اپنی ماں مینکا سے کتنا پیارکرتی ہوں۔
مینکا ایرانی کے یوم پیدائش پران کے دونوں بچوں نے سوشل میڈیا پرخاص پوسٹ شیئرکرکے انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دی تھی۔ اب ماں کھونے کے بعد فرح اورساجد دونوں پوری طرح بکھرچکے ہیں۔ اس غم کی گھڑی میں وہ خودکوکیسے سنبھالیں گے، یہ سوچ کرسبھی لوگ پریشان ہیں۔ فی الحال پوری انڈسٹری فرح خان اورساجد خان کے درد میں شامل ہوگئی ہے۔
کون تھیں مینکا ایرانی؟
12 جولائی، 1945 کوپیدا ہوئیں مینکا ایرانی اداکارہ ڈے جی اورہنی ایرانی کی بہن تھیں۔ انہوں نے 1963 میں ریلیز ہوئی فلم بچپن میں بطوراداکارہ کام کیا تھا۔ اس فلم میں سلمان خان کے والد اور رائٹرسلیم خان بھی تھے۔ اس کے بعد انہوں نے فلمساز کامران سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد وہ فرح خان اور ساجد خان دو بچوں کی ماں بنیں۔
بھارت ایکسپریس–
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…