-بھارت ایکسپریس
Gauri Khan spotted enjoying Priyanka Chopra’s performance: گزشتہ ہفتہ کو ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کا ایک بہت کی شاندار پروگرام منعقد ہوا ہے۔ اس تقریب میں ملک و بیرون ملک کی تمام بڑی شخصیات ایک اسٹیج پر موجود تھیں۔ اسی تقریب میں گلوبل سپر اسٹار پریانکا چوپڑا نے بھی ہندی سینما کے سپر اسٹار رنویر سنگھ کے ساتھ دل کو چھو لینا والا ڈانس پرفام کیا۔ سوشل میڈیا پارٹی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ۔جس میں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بھی پریانکا کا ڈانس دیکھنے کے بعد ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔پرینکا چوپڑا ابھی حال ہی میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ ہندوستان آئی ہیں۔
نیتا امبانی کلچرل سینٹر کے اس پروگرام میں رنویرسنگھ اور پرینکا چوپڑا پوار پیک پرفارمنس دیا، دونوں اپنی فلم ‘دل دھڑکنے دو’ کے مقبول گانے ‘گلاں گڈیاں’ پر زبردست ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کا ڈانس دیکھ کر ہر شخص انجوائے کر رہاتھا۔ لیکن گوری خان سب سے زیادہ خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ پوری پرفارمنس کے دوران وہ سمائل کے ساتھ میچنگ سٹیپ کرتی نظر آئیں۔
اس ویڈیو کے بعد لوگ اندازہ لگارہے ہیں کہ گوری دیسی گل کو معاف کرچکی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں کے بیچ کنگ خان کو لے کر خوب کنٹروسی ہوئی تھی، ایک وقت تھا جب پرینکان چوپڑا شاہ خ خان کے دل میں کافی نرم گوشہ پیدا ہوگیا تھا ۔ دو نوں کےمحبت کے چرچے پوری دنیا میں ہونے لگے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گوری نے کنگ خان کو ہدایت کی تھی کہ وہ پریانکا سے فاصلہ رکھیں اور اپنا گھر بچانے کے لیے کام ان کے ساتھ نہ کریں، اس واقعہ کے بعد پریانکا کے انڈسٹری میں کروڑوں دشمن ہو گئے۔
دوسرے دن بھی امبانی خاندان بشمول مکیش امبانی، نیتا امبانی، ایشا امبانی، شلوکا امبانی کے ساتھ آکاش امبانی اور اننت امبانی کے ساتھ رادھیکا مرچنٹ نے ستاروں سے بھرے اس پروگرام
میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ، کل رات، کئی قومی اور بین الاقوامی مشہور شخصیات نے فیشن ایگزیبیشن میں انڈیا میں شرکت کے لیے گلابی قالین پر واک کر کے تقریب کو خوب سراہا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…