-بھارت ایکسپریس
Delhi Metro: دارالحکومت دہلی کی میٹرو گزشتہ کچھ دنوں سے ایک لڑکی کا ویڈیو سوشل میڈیا پرکافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ صرف بکنی پہن کرمیٹرومیں سفرکر رہی ہے۔ لڑکی کافی زیادہ بولڈ اندازکے ڈریسنگ اسٹائل میں کپڑے پہنے ہوئی تھی۔ اس کے ڈریسنگ اندازکو دیکھتے ہی لوگ حیران رہ گئے۔ کسی نے اسے دوسری عرفی جاوید بتایا تو کسی نے اسے نقلی عرفی جاوید بتایا۔ واضح رہے کہ عرفی جاوید بھی سوشل میڈیا پر اپنے کپڑوں کو لے کر ٹرینڈنگ میں رہتی ہیں۔
انٹرنیٹ یوزرس ابھی عرفی جاوید کی ڈریسنگ اسٹائل سے متعلق ہی بحث کرنے میں مشغول تھے، لیکن اب دہلی میٹرو میں کسی نے سفر کرتے ہوئے ایک ایسی لڑکی کا ویڈیو بنالیا ہے، جو بکنی پہن کر سفر کر رہی تھی اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ”نہیں، وہ عرفی نہیں ہے“ کا کیپشن بھی دیا گیا ہے۔
لڑکی کے میٹرو میں بکنی پہننے پر شکایت کی
عرفی جاوید کی نقل کرنے والی لڑکی کا ویڈیو دہلی میٹرو کا بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں لڑکی خواتین کے لئے مختص سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی۔ جب وہ اٹھ کر جانے لگی تو اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ لڑکی کو جب لوگوں نے صرف بکنی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا تو لوگ برہم ہوگئے۔ کئی لوگوں نے لڑکی کو ’سستی عرفی جاوید‘ کہہ دیا۔ وہیں کئی لوگوں نے انتظامیہ سے لڑکی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ لڑکی کا اویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی بکنی پہن کر میٹرو میں سفر کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے دیئے الگ الگ ردعمل
ایک صارف نے لڑکی کے پہنے ہوئے کپڑوں پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”دہلی میٹرو کا ایک اور ویڈیو۔ اگر یہ خاتون با اختیار ہونے کی مثال ہے، تو افسوس ہماری نوجوان نسل کی لڑکیاں ایسے با اختیار ہونے کا شکار ہوسکتی ہیں اور یہی تو بے شرم ناری وادی چاہتی ہیں۔ میں اسے کلچرل جین سڈ کہوں گا۔“ وہیں دوسرے یوزرس نے لکھا ”کیا ہواگرکوئی آدمی صرف انڈرویئر پہن کر دہلی میٹرو کے اندر چلا جائے۔ کیا اسے اجازت دی جائے گی اور کیا میڈیا اس بے شرما کو دکھائے گی۔“
ٹوئٹر پر کئی لوگ اس ویڈیو سے متعلق اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ وہیں ایک نوجوان نے لکھا کہ اگرمیں کچھ کہوں گا تو کہا جائے گا کہ میری سوچ چھوٹی ہے۔ پھر بھی اتنا ضرور کہوں گا کہ یہ آزادی نہیں ہے بلکہ ذہنی پاگل پن ہے۔ بے ہودگی ہے۔ سو کالڈ فیمنسٹ مجھے گالیاں دے سکتی ہیں، لیکن سچ یہی ہے۔
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…
پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…
ایس جے شنکر ٹرمپ کے بالکل سامنے بیٹھے جب وہ امریکی صدر کے طور پر…
محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…
امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…