سیاست

Mashal Shanti Rally: بلاس پور میں کانگریس کی ریلی کے دوران اسٹیج ٹوٹا، دو ایم ایل اے اور کچھ لیڈر زخمی

Mashal Shanti Rally: چھتیس گڑھ کے بلاس پور ضلع میں اتوار کو احتجاج کے دوران ایک اسٹیج گرنے سے دو کانگریس ایم ایل اے اور کچھ لیڈر زخمی ہو گئے۔ کانگریس کی چھتیس گڑھ یونٹ کے سربراہ موہن مارکم یہاں دیوکی نندن چوک میں پیش آئے اس واقعہ میں بال بال بچ گئے۔ راہل گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیے جانے کے خلاف پارٹی نے یہاں ایک مشعل ریلی کا اہتمام کیا تھا۔

سٹیج کھچا کھچ بھرا ہوا تھا

عینی شاہدین کے مطابق اسٹیج کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جس کے باعث وہ گر گیا۔ کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ایم ایل اے شیلیش پانڈے اور رشمی سنگھ اور کچھ دیگر پارٹی لیڈروں کو اس واقعہ میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ پانڈے، جو بلاسپور اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت بچاؤ مشعل ریلی گاندھی چوک سے دیوکی نندن چوک تک نکالی گئی۔ یہ اسٹیج دیوکی نندن چوک پر بنایا گیا تھا۔

بلاس پور اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے پانڈے نے کہا کہ جمہوریت بچاؤ مشعل ریلی گاندھی چوک سے دیوکی نندن چوک تک نکالی گئی۔ یہ اسٹیج دیوکنندن چوک پر بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج کماری سیلجا نے ریلی شروع کی اور پھر وہ رائے پور واپس آگئیں۔

جیسے ہی مشعل ریلی اپنی منزل پر پہنچی، پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد سینئر رہنماؤں کے ساتھ اسٹیج پر چڑھ گئی، جس کے سبب  وہ اسٹیج گر گیا۔ مارکم، ایم ایل اے اور پارٹی کے ضلع یونٹ کے قائدین ڈائس پر موجود تھے۔

ایم ایل اے رشمی سنگھ، ان کے شوہر آشیش سنگھ ٹھاکر اور کچھ دوسرے لیڈروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ پانڈے نے کہا کہ انہیں بھی چوٹیں آئی ہیں۔ واقعے کے فوری بعد محکمہ صحت کے کارکن موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی طبی امداد دی۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG: بھارت کے اسٹار کھلاڑی کو ملی وارننگ، انگلینڈ کے خلاف ایسانہیں کیا تو ٹیم انڈیا سے کردیا گیا جائے گا ڈراپ

آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

6 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

32 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

58 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago