قومی

Nita Mukesh Ambani Cultural Center: این ایم اے سی سی ایونٹ میں نیتا امبانی نے کیا شاندار ڈانس، تالیوں سے گونج اٹھا ہال، دیکھیں خاص ویڈیو

Nita-Mukesh Ambani Cultural Center: نیتا-مکیش امبانی کلچرل سینٹر یعنی (این ایم اے سی سی) کے لانچنگ میں ملک اوردنیا کی کئی عظٰم شخصیات شامل ہوئی ہیں۔ ہالی ووڈ، بالی ووڈ، کھیل، سیاست اور مذہبی اورمشہور شخصیات اس تقریب میں شامل ہوئے ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز ہوئی تقریب میں کئی ستارے پہنچے۔ اس موقع پر پورا امبانی خاندان بھی موجود تھا۔ ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی کا ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو لوگوں کے درمیان بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ دراصل، نیتا امبانی، نیتا-مکیش امبانی کلچرل سینٹر کے افتتاحی تقریب میں ‘رگھو پتی راگھو راجا رام’ بھجن پر ڈانس کرکے سبھی ناظرین کا دل جیت لیا۔ اب اس پرفارمنس کا ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

تالیوں کی آواز سے گونج اٹھا ہال

واضح رہے کہ لال رنگ کے لہنگے کے ساتھ پنک دوپٹے میں نیتا امبانی بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔ ‘رگھو پتی راگھو راجا رام’ بھجن پر ان کے شاندار ڈانس نے پروگرام میں موجود لوگوں کا دل جیت لیا۔ ڈانس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جسے دیکھ کر لوگ نیتا امبانی کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ اتنی بڑی بزنس فیملی سے ہونے کے بعد بھی وہ بھارت کی تہذیب وثقافت سے جڑی ہوئی ہیں۔ وہیں ایک یوزرس نے لکھا کہ بھارت میں ایک کلچرل سینٹر کی ضرورت تھی۔ ایسے میں ممبئی جیسے شہر جو فیشن اور کلچر کا سب سے بڑا مرکز ہے، وہاں یہ کلچرل سینٹر ایک اہم کردار نبھائے گا۔

 

کلچرل سینٹر میں نوجوانوں کو ملے گا موقع

اس کلچرل سینٹر کے لانچنگ کے موقع پر نیتا امبانی نے کہا ہے کہ ہم ایک ثقافتی مرکز کے لئے لمبے وقت سے کوشش کر رہے تھے۔ این ایم اے سی سی میں اب بڑے شو ہوسکیں گے۔ اس کے ذریعہ ملک کے چھوٹے شہروں اور دوردراز کے علاقوں سے آنے والے نوجوانوں کو اپنے جوہر کو دکھانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس مرکز کے ذریعہ یہ ممبئی ہی نہیں بلکہ ملک کا سب سے بڑا ثقافتی مرکز بن کر ابھرے گا۔

این ایم اے سی سی کے لانچنگ تقریب میں پہنچے کئی ستارے

نیتا مکیش امابنی کلچر سینٹر کے میگا لانچ پر تین دنوں کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ، سیاست، فن، مذہب اور دنیائے کھیل سے منسلک کئی شخصیات نے شرکت کی۔ اس میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامرخان، دیپیکا پادوکون، رنویر سنگھ، کرینہ کپور، سیف علی خان، عالیہ بھٹ، ریکھا، ایشوریہ رائے بچن، کیارا اڈوانی وغیرہ جیسی شخصیات نے حصہ لیا۔ وہیں کئی ہالی ووڈ اسٹارس بھی اس ایونٹ کا حصہ بنے۔ وہیں اسپائیڈر مین فلم کی مشہور جوڑی ہالینڈ اور جینڈایا، گگی ہدید جیسے ہالی ووڈ اسٹارس نے بھی اس پروگرام میں اپنی موجودگی سے چارچاند لگا دیا۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

26 minutes ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

52 minutes ago

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

1 hour ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

1 hour ago

Sheikh Haseena Extradition: شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو لکھا خط

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…

1 hour ago

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

2 hours ago