-بھارت ایکسپریس
Another Blast in Sasaram:بہار کے ساسارام سے اہم خبر سامنے آرہی ہے، نفرت کی آگ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، شرپسند افراد آگ کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ اس آگ میں بے قصور اور بے گناہ افراد جل رہے ہیں۔ لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑکر محفوظ مقامات کی طرف پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔
پیر کی صبح ایک بار پھر بم دھماکہ ہوا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، ساسارام کے فساد سے متاثرہ علاقے موچی ٹولہ (Mochi Tola) کے چیڈی لال گلی میں آج صبح تقریباً 5 بجے ایک بم دھماکہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق علی الصبح ایک شرپسند نے علاقے میں ایک دیوار پر بم پھینکا، زور دار دھماکہ ہوا۔اس کے بعد دوبارہ بم دھماکہ ہوا،اس کے دھماکہ سے مقامی لوگوں میں افراتفری مچ گئی، لوگ اپنی جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس حادثہ کے بارے میں اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کم شدت کا بم تھا، اس دھماکہ سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ شرپسندوں کی شناخت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب ساسارام میں بم دھماکے کے بعد ایس ایس بی کے جوانوں کو طلب کرلیا گیا ہے، جس علاقے میں بم دھماکہ ہوا وہاں ایس ایس بی کے جوان فلیگ مارچ کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ساسارام میں پرتشدد تصادم کے بعد پولس گشت بڑھا دی گئی ہے۔ شہر اور اس کے گردونواح میں پولیس کا فلیگ مارچ مسلسل جاری ہے۔
ساسارام اور بہار شریف میں مرکزی مسلح افواج کی 10 کمپنیاں تعینات
31 مارچ کو ساسارام اور بہار شریف میں جھڑپوں کے بعد CRPF، SSSB اور ITBP سمیت سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی کل 10 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر نکتے کی جانچ کی جارہی ہے۔ لوگوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، جو بھی قصوروار پایا جائے گا اس کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا کہا؟
بہار کے دو روزہ دورے پر آئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار کے گورنر سے ساسارام اور بہار شریف میں ہوئے تشدد کے بارے میں بات کی۔ اسی دوران امت شاہ نے نوادہ میں ایک میٹنگ سے بھی خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے ریاست کی نتیش کمار حکومت پر سخت نشانہ بنایا۔ اورانہوں نے تیجسوی یادو پر بھی تنقید کی ۔
-بھارت ایکسپریس
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…