انٹرٹینمنٹ

Jawan Box Office Collection Day 19: انسویں دن بھی باکس آفس پر جوان کا جلوہ برقرار، گھریلو باکس آفس پر 600 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کے قریب

:Jawan Box Office Collection Day 19 فلم ‘جوان’ کو ریلیز ہوئے 20 دن ہوچکے ہیں اور فلم ہر روز ایک نیا ریکارڈ بنا رہی ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم گھریلو باکس آفس پر 500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہے اور اب 600 کروڑ کلب میں شامل ہونے کے قریب ہے۔ حالانکہ، وقت کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر فلم کی کمائی کی رفتار کم ہوتی نظر آ رہی ہے۔

فلم ‘جوان’ کام کے دنوں میں باکس آفس پر سست دکھائی دے رہی ہے۔ فلم نے پیر کے روز بھی 5.4 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، اب فلم کا منگل کے روز کا کلیکشن بھی سامنے آگیا ہے۔ ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق ‘جوان’ اپنی ریلیز کے 20ویں دن 5 کروڑ روپے کا بزنس کرے گی جو اب تک کی سب سے کم کلیکشن ہوگی۔ اگر ‘جوان’ منگل کے روز 4 کروڑ روپے کما لیتی ہے تو فلم کی کل کمائی 571.18 کروڑ روپے ہو جائے گی۔

یہاں دیکھیں دن کے حساب سے اعداد و شمار

پہلے دن-75 کروڑ

دوسرے دن 2- 53.23 کروڑ

تیسرے دن 3- 77.83 کروڑ

چوتھے دن 4- 80.1 کروڑ

پانچویں دن 5- 32.92 کروڑ

چھٹے دن 6-26 کروڑ

ساتویں دن 7- 23.2 کروڑ

آٹھویں دن 8- 21.6 کروڑ

نویں دن 9- 19.1 کروڑ

دسویں دن 10- 31.8 کروڑ

گیارہویں دن 11- 36.85 کروڑ

بارہویں دن 12- 16.25 کروڑ

تیرہویں دن 13- 14.4 کروڑ

چودہویں دن 14-9.6 کروڑ

پندرہویں دن 15- 8.1 کروڑ

سولہویں دن 16- 7.6 کروڑ

سترہویں دن 17- 12.25 کروڑ

اٹھارہویں دن 18- 14.95 کروڑ

انیسویں دن 19- 5.4 کروڑ

بیسویں دن 20- 5.00 کروڑ

کل- 571.18 کروڑ کا کلیکشن

فلم ‘جوان’ کی اسٹار کاسٹ

فلم ‘جوان’ 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ‘جوان’ میں کنگ خان کے کئی کردار دکھائے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ ساؤتھ کی اداکارہ نینتارہ کلیدی کردار میں ہیں جنہوں نے ایک پولیس خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔ ردھی ڈوگرہ ان کی ماں کے کردار میں نظر آئی ہیں۔ اس کے علاوہ پریمانی، لہر خان اور ثانیہ ملہوترا بھی فلم میں نظر آئی ہیں۔ جب کہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ دیپیکا پڈوکون کا بھی ایک اہم کیمیو ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

4 mins ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

18 mins ago