قومی

Sharad Pawar taunts PM Modi on Women’s Reservation Bill: ویمن ریزرویشن بل کے متعلق شرد پوار کا پی ایم مودی پر طنز، کہا- پی ایم مودی کو نہیں ہے مکمل جانکاری

خواتین ریزرویشن بل: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے منگل (26 ستمبر) کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے راجستھان کے جے پور میں خواتین کے ریزرویشن بل کے بارے میں اپوزیشن پر تنقید کرنے کے بیان پر جوابی حملہ کیا۔ شرد پوار نے کہا، ’’سال 1993 میں ہم نے خواتین کو ریزرویشن دیا تھا۔ مہاراشٹر خواتین کو ریزرویشن دینے والی ملک کی پہلی ریاست تھی۔ شاید پی ایم نریندر مودی کو یہ معلوم نہیں ہے۔” دراصل پی ایم مودی نے پیر (25 ستمبر) کو دعویٰ کیا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے آپ (خواتین) کے دباؤ میں خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کی ہے۔

سابق مرکزی وزیر شرد پوار نے مزید کہا، “کل ملک کے وزیر اعظم (نریندر مودی) نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن کا فیصلہ پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر لیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کے دو ارکان کے علاوہ کسی نے بھی خواتین ریزرویشن بل کی مخالفت نہیں کی۔ ہماری تجویز اور مطالبہ یہ تھا کہ آئینی ترمیم کے دوران او بی سی کو بھی موقع دیا جائے۔

پی ایم مودی کو نہیں دی گئی مناسب جانکاری: پوار

شرد پوار نے کہا کہ اس وقت کی کانگریس حکومت کے دوران 73ویں آئینی ترمیم کے بعد بلدیاتی اداروں میں خواتین کے لیے 33 فیصد کوٹہ فراہم کیا گیا تھا۔ جب میں وزیر دفاع تھا تو فوج، بحریہ اور فضائیہ میں خواتین کو گیارہ فیصد ریزرویشن دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پی ایم مودی کو اس سلسلے میں مناسب جانکاری نہیں دی گئی۔ اسی وجہ سے انہوں نے کانگریس کے خلاف ایسے بیانات دیئے۔

حکومت ہند کی خارجہ پالیسی کی مکمل حمایت

خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تنازع جاری ہے۔ اسی بیچ شرد پوار نے کہا کہ ایک ہندوستانی شہری اور پارلیمنٹ کا رکن ہونے کے ناطے میں حکومت ہند کی خارجہ پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

پی ایم مودی نے کیا کہا؟

بتا دیں کہ پی ایم مودی نے پیر کے روز کہا کہ کانگریس اور اس کے نئے گھمنڈیا اتحاد نے دباؤ میں پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کی کیونکہ ان کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کانگریس، عام آدمی پارٹی، این سی پی اور ٹی ایم سی سمیت 28 جماعتوں کے اپوزیشن اتحاد کا نام ‘انڈیا’ ہے۔ اسی کو پی ایم مودی گھمنڈیا اتحاد کہتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago