Esha Deol Bharat Takhtani Separated: گزشتہ کافی وقت سے بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول اور ان کے شوہربھرت تختانی میں اختلاف کی خبریں آرہی تھیں۔ ایسے میں ایشا اور بھرت تختانی دونوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے الگ ہونے کی خبروں پرمہر لگا دی ہے۔
دہلی ٹائمس نے پوسٹ شیئر کرکے بتایا ہے کہ ایشا اوربھرت نے مشترکہ بیان جاری کرکے اس بارے میں جانکاری دی ہے۔ اس مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپسی رضامندی سے ہم نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری زندگی کی اس تبدیلی میں ہمارے بچوں کے لئے کیا صحیح ہے، یہ اہمیت رکھتا ہے۔ ہم اس کا احترام کریں گے، اگرہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔
دونوں کے درمیان آرہی تھیں یہ خبریں
دونوں کے درمیان اختلاف کی خبریں کافی وقت سے آرہی تھیں۔ ایسا اس لئے بھی کیونکہ دونوں عوامی طورپرایک ساتھ نظرنہیں آرہے تھے۔ کچھ سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ تھا کہ بھرت اپنی بیوی کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ریڈٹ پر ایک صارف نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ بھرت کو نئے سال کے دوران بنگلورو میں ایک پارٹی میں دیکھا گیا تھا۔ حالانکہ ان خبروں پر ایشا دیول فیملی کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں ظاہرکئے تھے۔
سال 2012 میں ایشا نے کی تھی بھرت سے شادی
ایشا دیول اوربھرت تختانی نے 29 جون 2012 کو شادی کی تھی۔ یہ شادی اسکان مندرمیں بے حد سادگی سے کی گئی تھی۔ شادی کے پانچ سال بعد یہ جوڑا بیٹی رادھیا کے والدین بنے اور2019 میں ایشا نے دوسری بیٹی مرایا کو جنم دیا تھا۔
کون ہیں بھرت تختانی کیا کرتے ہیں؟
بھرت تختانی ممبئی کے ایچ آرکالج سے کامرس اور اکنامکس میں گریجویٹ ہیں۔ بالی ووڈ شادیز کے مطابق، ایشا اوربھرت الگ الگ اسکولوں سے پڑھے ہیں، لیکن ایک انٹراسکول کمپٹیشن کے دوران دونوں کی ملاقات ہوئی تھی اور یہیں سے دونوں کے درمیان قربت بڑھیں۔ کالج ختم کرنے کے بعد بھرت تختانی نے اپنے والد کے بزنس کو آگے بڑھانے کا کام کیا۔ بھرت تختانی آرجی بینگل پرائیویٹ لمیٹیڈ نام کی کمپنی کے مالک ہیں اور پیشے سے ایک ہیرا تاجرہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…