Iran Announces Visa-free Policy For Indian Citizens: اب ہندوستانیوں کو ایران جانے کے لئے ویزا کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایران کی حکومت نے 4 فروری سے ہندوستانی شہریوں کے لئے ویزا فری پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم، ہندوستانیوں کو ایران کا سفر کرنے سے پہلے چارچیزوں کو اچھی طرح جان لینا چاہیے، ورنہ وہ مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ وہ چار چیزیں کیا ہیں، آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
ان چارچیزوں کو ذہن میں رکھنا ضروری
ایران نے صرف ہوائی جہاز سے آنے والے ہندوستانی شہریوں کو ویزا کی چھوٹ دی ہے۔ اگر کوئی شہری دوسرے راستوں سے ایران میں داخل ہونا چاہتا ہے تو ان کو ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ہندوستانی شہری زیادہ سے زیادہ 15 دنوں تک ایران میں رہ سکتے ہیں۔ یہ سہولت 6 ماہ میں صرف ایک بار دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ اگرکوئی ہندوستانی شہری طویل عرصے تک رہنا چاہتا ہے یا 6 ماہ کے اندر کئی بارایران جانا چاہتا ہے تو اسے ہندوستان میں ایران کے متعلقہ محکمہ سے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ ایران نے صرف سیاحت کے لئے آنے والے مسافروں کو ویزے کی چھوٹ دی ہے۔ اگرکوئی ہندوستانی شہری تعلیم یا کاروبار جیسے کسی دوسرے مقصد کے لئے ایران جاتا ہے تو اسے ویزا کے لئے درخواست دینی ہوگی۔
ویزا فری دینے کا کیا ہے مقصد؟
اس ویزا فری اقدام کا مقصد ہندوستان اورایران میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ اس کےعلاوہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے بڑھانے ہوں گے۔ ایران نے دسمبرمیں روس، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، سعودی عرب، ملیشیا، برازیل، جاپان، سنگاپوراورمیکسیکوکے ساتھ ہندوستان سمیت 33 ممالک کے لئے ویزا چھوٹ کے نئے پروگرام کی منظوری دی تھی۔ ایرانی وزیر ثقافت عزت اللہ زرغامی کے مطابق، اس اقدام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور”ایرانوفوبیا مہم” کو بے اثرکرنا ہے۔
ملیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ بھی کرچکے ایسا
ایران سے قبل، ملیشیا، سری لنکا اورتھائی لینڈ نے بھی ویزا فری انٹری کا اعلان کیا تھا۔ خبروں کے مطابق، اب ملیشیا کا پڑوسی ملک ویتنام بھی ہندوستانیوں کے لئے ویزا فری داخلہ شروع کر سکتا ہے۔ ویتنام کے وزیرثقافت، کھیل اورسیاحت نگوین وان ہنگ نے سیاحت کو بہتربنانے کے لئے ہندوستان جیسے بڑے بازاروں کے لئے قلیل مدتی ویزا چھوٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…