انٹرٹینمنٹ

Dharmendra 90th Birth Anniversary: دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ پر بیٹی ایشا دیول کا جذباتی پوسٹ، پاپا، آپ بہت یاد آتے ہیں

بالی ووڈ کے لیجنڈ اور ہی مین کہلانے والے دھرمیندر، جو 24 نومبر کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے، اگر آج ہمارے درمیان ہوتے تو 8 دسمبر کو اپنی 90ویں سالگرہ منا رہے ہوتے۔ ان کے جانے سے خاندان، مداح اور فلمی دنیا سبھی گہرے صدمے میں ہیں۔ دھرمیندر کی یوم پیدائس کے موقع پر ان کی بیٹی ایشا دیول نے والد کی وفات کے بعد پہلا سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے دل کا درد بیان کیا اور والد کے ساتھ گزاری قیمتی یادوں کو یاد کیا۔

ایشا کا جذباتی پوسٹ
ایشا دیول نے دھرمندر کے ساتھ اپنی چند خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا: “میرے پیارے پاپا… ہمارا بندھن، ہماری ڈور، کئی جنموں اور کئی جہانوں سے جڑی ہوئی ہے۔ ہم ہمیشہ ساتھ ہیں، چاہے زمین ہو یا آسمان۔ ابھی کے لیے میں نے آپ کو اپنے دل میں بہت سنبھال کر رکھا ہے،بہت گہرائی سے—تاکہ میں عمر بھر آپ کو اپنے ساتھ محسوس کر سکوں۔”

ایشا نے مزید لکھا:”آپ کے ساتھ گزاری ہوئی جادوئی  قیمتی یادیں، زندگی کے سبق، آپ کی تعلیم، رہنمائی، بے لوث محبت اور وہ طاقت جو آپ نے مجھے اپنی بیٹی ہونے کے ناطے دی—اس کی کوئی جگہ نہیں لے سکتا۔ نہ کوئی آپ کی برابر ی کر سکتا ہے۔”

وہ آگے لکھتی ہیں:”پاپا، آپ کی بہت یاد آتی ہے۔ آپ کی گرمجوشی، آپ کی محافظ باہیں میرے لیے نرم کمبل جیسی تھیں۔ آپ کے مضبوط مگر نرم ہاتھ پکڑنے میں جو سکون تھا، وہ کوئی اور نہیں دے سکتا۔ میرا نام آپ کی آواز میں سننا، آپ کا ہنسنا، مذاق کرنا، شاعری سنانا… سب کچھ دل میں گونج رہا ہے۔ آپ ہمیشہ کہتے تھے—ہنبل رہو، خوش رہو، صحت مند اور طاقتور رہو۔ میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں آپ کی وراثت کوعزت کے ساتھ آگے بڑھاؤں گی اور آپ کا پیار ان لاکھوں لوگوں تک پہنچاؤں گی جو آپ سے میری طرح بےحد محبت کرتے ہیں۔ آئی لَو یو پاپا… آپ کی بیٹی، آپ کی بِٹّو۔”

دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شادی
دھرمیندر اور ہیما مالنی نے 1980 میں دوسری شادی کی تھی، جس کے لیے دونوں نے مذہب تبدیل کیا تھا۔ دھرمیندر نے اپنا نام دلاؤر خان اور ہیما نے اپنا نام عائشہ بی رکھا۔ دونوں کا نکاح ایک پرائیویٹ تقریب میں ہوا،  ان کی دو بیٹیاں ہیں—ایشا اور اہانا دیول۔ دھرمیندر کی پہلی بیوی پرکاش کور ہیں، جن سے ان کے چار بچے ہیں۔ ایشا کا یہ جذباتی انداز ثابت کرتا ہے کہ اپنے والد سے ان کا رشتہ نہایت گہرا، مضبوط اور بے پناہ محبت سے بھرا ہوا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago