بین الاقوامی

Long queue of vehicles after the accident: کینیڈا میں تیز برف باری نے ہائی وے کو ‘گلاس فلور’ میں بدلا، درجنوں کاریں ٹکرائیں، زبردست ٹریفک جام

کینیڈا میں شدید برف باری نے ہائی وے کو ایسا خطرناک ’’گلاس فلور‘‘ بنا دیا کہ گاڑیاں سڑک پر چلنے کے بجائے اسکیٹنگ رنگ کی طرح پھسلتی نظر آئیں۔ بریک لگانے پر بھی پہیے نہیں رکے، اسٹیئرنگ پر قابو رکھنے کی کوشش بھی ناکام رہی اور لمحوں میں ایک کے بعد ایک درجنوں

کینیڈا میں برف باری تباہی کے جال میں بدل گئی! ہائی وے پر کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کی وجہ سے زبردست ٹریفک جام

گاڑیاں آپس میں ٹکراتی چلی گئیں۔ کڑاکے کی سردی کے باعث سڑک موٹی برف سے جم چکی تھی، جس نے معمولی رفتار کو بھی جان لیوا خطرہ بنا دیا۔ کئی کاریں ایسی پھسلیں جیسے کسی نے دھکا دے کر سلائیڈ پر چھوڑ دیا ہو۔

ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لگاتار برف باری نے ہائی وے کو سفید چادر میں ڈھانپ دیا ہے۔ سڑک پر برف اس قدر سخت اور پھسلن والی ہے کہ ٹائروں کی پکڑ بالکل ختم ہو چکی ہے۔ جیسے ہی کوئی گاڑی ہائی وے پر پہنچتی ہے، اس کا توازن بگڑ جاتا ہے اور وہ سیدھی کھڑی گاڑیوں سے جا ٹکراتی ہے۔ بریک لگانے پر پہیے لاک ہو جاتے ہیں مگر گاڑی رکنے کا نام نہیں لیتی۔ شدید فسلن کے باعث کئی گاڑیاں اپنی لین چھوڑ کر دوسری لین میں جا گھسیں۔

ہائی وے کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں
ویڈیو میں واضح ہے کہ ہائی وے کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ کئی ٹرک، کاریں اور وین آپس میں ٹکرا کر سڑک پر ٹیڑھی پڑی ہیں۔ کچھ گاڑیاں سائیڈ وال سے لگی ہوئی نظر آتی ہیں، جب کہ متعدد آدھی برف میں دھنس چکی ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ کینیڈا کے ایک اہم ہائی وے پر ہوا، جہاں 24 گھنٹے سے جاری برف بارینے سڑک کو شیشے جیسی فسلن میں بدل دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر یوزر کے سوالات
ویڈیو وائرل ہوتے ہی لوگوں نے سوال اٹھانا شروع کر دیے کہ ایسی خطرناک صورتحال میں گاڑیوں کو ہائی وے پر آنے سے روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ کچھ نے کہا کہ موسم کا سخت الرٹ جاری ہونا چاہیے تھا، جب کہ کئی نے ڈرائیوروں کو نصیحت کی کہ برفباری کے دنوں میں ضرورت سے زیادہ احتیاط کے ساتھ سڑک پر نکلیں۔ ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

HM Amit Shah Announces First BIMSTEC: امت شاہ کا اعلان، نئی دہلی میں 13 اکتوبر کو ہوگی بیمسٹیک وزرائے داخلہ کی پہلی میٹنگ

علاقائی سلامتی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے…

15 minutes ago

Ramdas Athawale Criticised Rahul Gandhi: راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کی تحریک صرف لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے ہے: رام داس اٹھاولے

مرکزی وزیر مملکت کا الزام، بار بار مارچ اور ریلیوں سے عام لوگوں کو مشکلات…

59 minutes ago

Delhi’s Jantar Mantar de-notification: کیا جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے ہٹانے کا دہلی پولیس کا فیصلہ قانونی طور پر درست ہے؟

سپریم کورٹ نے 2018 میں احتجاج پر مکمل پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محدود…

60 minutes ago

Dharavi Redevelopment: دھاراوی کے دن بدلنے کی امید! ماٹونگا میں نئے بازآبادکاری مکانات کا سنگ بنیاد، اڈانی گروپ نے بڑے پروجیکٹ کا کیا آغاز

ممبئی کے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ نے ایک اہم مرحلہ طے کرلیا ہے۔ ماٹونگا میں…

1 hour ago