انٹرٹینمنٹ

Singham Again Box Office Collection Day 8: بمپر کمائی کے باوجود ’سنگھم اگین‘ میکرس کو نقصان، آٹھویں دن صرف اتنا ہی کلیکشن!

روہت شیٹی کی کاپ یونیورس کی پانچویں قسط اور اجے دیوگن کی سنگھم سیریز کی تیسری فلم ‘سنگھم اگین’ نے اس دیوالی پر ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس پر ہلچل مچا دی ہے۔فلم پہلے ہی ہفتے میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا گھریلو باکس آفس کلیکشن کر چکی ہے۔ اس کےبعد ویکنڈ کے دنوں میں فلم کی کمائی میں کمی آئی ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے 8 دن ہوچکے ہیں۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں کہ فلم نے اب تک کتنا کلیکشن کیا ہے اور فلم کی کل کمائی کتنی ہے۔

‘سنگھم اگین’ کا باکس آفس  کلیکشن

ساکنلک کے مطابق فلم نے پہلے ہفتے میں مجموعی طور پر 172.91 کروڑ روپے کما کر اپنے بجٹ کا تقریباً نصف حصہ حاصل کر لیا ہے۔ فلم کے آج کے کلیکشن کی بات کریں تو رات 10 بجے تک اس فلم نے 7.50 کروڑ روپے کمائے ہیں اور کل کمائی 180.50 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

‘سنگھم اگین’ کا بجٹ اور کلیکشن

رپورٹس کے مطابق یہ فلم 350 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی ہے۔ روہت شیٹی کی یہ فلم اب تک مقامی مارکیٹ میں اپنی کمائی کا نصف سے زیادہ کما چکی ہے۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس کے باوجودفلم گھریلو باکس آفس پر اپنے بجٹ کا صرف 50 فیصد ہی حاصل کر پائی ہے۔

‘سنگھم اگین’ کا ورلڈ وائیڈ کلیکشن: اجے دیوگن کی فلم نے بھارت میں 175 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ دنیا بھر میں کمائی 260.50 کروڑ روپے سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ اگر ہم اب تک کی دنیا بھر کی کلیکشن    پر نظر ڈالیں تو یہ بجٹ کا صرف 75 فیصد ہے۔

‘شیطان’ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، اب ‘دریشیم 2’ کی باری، اس کے باوجود نقصان کافی زیادہ

سنگھم اگین نے اس سال ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی فلم ‘شیطان’ کے 147.97 کروڑ روپے کے کلیکشن کو پار کر لیا ہے۔ اب اجے دیوگن کی 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دریشیم 2’ کا ریکارڈ بھی خطرے میں ہے۔ اس فلم نے ہندوستان میں 239.67 روپے کمائے تھے۔ جس سے  سنگھم اگین کل سے شروع ہونے والے دوسرے ویک اینڈ کے اندر ہی توڑ سکتی ہے۔

‘سنگھم اگین’ بمقابلہ ‘بھول بھولیا 3’

اجے دیوگن کی فلم کے ساتھ کارتک آرین کی فلم بھول بھولیا 3 بھی ریلیز ہو چکی ہے اور اس فلم نے بھی اب تک 170 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔ اس فلم کا بجٹ 150 کروڑ روپے ہونے کی وجہ سے یہ فلم بھی کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

اگر اس دیوالی پر کارتک آرین کی فلم کا اجے دیوگن کی فلم سے ٹکراؤ نہ ہوتا تو ممکن ہے کہ سنگھم اگین کو ناظرین کی تعداد میں اضافہ سے زیادہ فائدہ ہوتا۔

سنگھم  اگین کے بارے میں

اجے دیوگن-کرینہ کپور کے علاوہ سنگھم اگین اکشے کمار، رنویر سنگھ، ارجن کپور، ٹائیگر شراف، دیپیکا پڈوکون، جیکی شراف اور سلمان خان جیسے ستاروں سے بھری ہوئی ہے۔ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا گزشتہ کئی ماہ سے کریز تھا۔ اب جب کہ یہ فلم سینما گھروں میں آ چکی ہے، تو لگتا ہے کہ فلم کو شائقین کی جانب سے پیار  مل رہاہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

9 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

20 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago