قومی

All India Ahle Hadees Conference: دہلی میں دو روزہ آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کا انعقاد، ملک و بیرون ملک کے علمائے کرام اور سماجی شخصیات کر رہے ہیں شرکت

دہلی: قومی دارلحکومت دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں مرکزی جمیعت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام دو روزہ 35ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس آج یعنی 9 اور 10 نومبر 2024 بروز ہفتہ و اتوار تک چلے گی۔ ”احترام انسانیت اور مذ اہب عالم‘‘ کے عنوان سے منعقد اس کانفرنس میں ملک و بیرون ملک کے مشاہیر علمائے کرام و دانشوران ملک و ملت اور اہم مذہبی و سماجی شخصیات شرکت کر رہے ہیں۔ اس تقریب کے دوران ملک و ملت اور انسانیت کو در پیش اہم مسائل و مشکلات کے تناظر میں ”احترام انسانیت اور مذ اہب عالم‘‘ کے مرکزی موضوع کے مختلف پہلوؤں پر چشم کُشا، بصیرت آمیز، ایمان افروز خطابات، تقاریر، مقالات اور منظوم کلام پیش کیے جائیں گے۔

مسجد نبوی کے امام  پڑھائیں گے نماز

اسی کانفرنس میں مسجد نبوی کے امام عبداللہ بن عبد الرحمن البعیجان کی بھی شرکت کر ہے ہیں، مسجد نبوی کے امام نے 10 نومبر کو مغرب و عشاء کی نماز پڑھائیں گے اور کتاب وسنت کی روشنی میں امن و محبت اور انسانی اخوت کا پیغام سنائیں گے۔

جرائد و رسائل کا اجراء

اس کے علاوہ اس کانفرنس کے موقع پر کانفرنس کے دوش بدوش احترام انسانیت اور مذاہب عالم کے عنوان پر دوروزہ قومی سیمینار بھی منعقد  ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکزی جمیعت اہل حدیث ہند سےاردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں کثیر تعداد میں شائع ہونے والے جرائد و رسائل کے خصوصی نمبرات اور متعدد تاریخی اورعلمی و تحقیقی کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آئے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

38 minutes ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

2 hours ago