انٹرٹینمنٹ

Deepika Padukone: رنویر سنگھ اور مجھے بچے پسندہیں،دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر کیا واقعی گونجنے والی ہے کلکاری؟

Deepika Padukone: دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی محبت 2012 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘گولیوں کی راس لیلا رام لیلا’ کے سیٹ پر شروع ہوئی تھی۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو بالی ووڈ کا پاور کپل سمجھا جاتا ہے۔ شائقین اس جوڑی کو بہت  ہی زیادہ پسند کرتے ہیں۔ دونوں کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی ۔ دپیکا پڈوکون  اور نویر سنگھ  کی شادی کو پانچ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور شائقین بھی دیپیکا اور رنبیر کے گھر میں کلکاری  کی گونج کا انتظار کر رہے ہیں۔ دپیکا پڈوکن نے اپنے ایک  انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اب رنویر کے ساتھ فیملی پلان کر رہی ہیں۔

دپیکا پڈوکون رنویر سنگھ کے ساتھ فیملی پلان کر رہی ہیں؟

ووگ سنگاپور کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے کہا، ’’میں اور رنویر بچوں سے پیار کرتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہم اس دن کا انتظار کر رہے ہیں ۔جب ہم اپنی فیملی شروع کریں گے۔” اداکارہ نے کہا، “جب میں ان لوگوں سے ملتی ہوں جن کے ساتھ میں بڑی ہوئی ہوں، اپنی خالہ، چچا، خاندانی دوستوں ، تو وہ ہمیشہ اس بات کا تذکرہ کرتے ہیں کہ ذرابھی نہیں بدلی۔  “یہ ہماری پرورش کے بارے میں بہت کچھ کہتا ہے۔

دیپیکا پڈوکون اپنے بچوں میں یہ ویلو چاہتی ہیں

دیپیکا پڈوکون کا مزید کہنا تھا، “اس انڈسٹری میں شہرت اور پیسے سے متاثر ہونا آسان ہے۔ لیکن گھر میں کوئی بھی میرے ساتھ مشہور شخصیت جیسا سلوک نہیں کرتا۔ میں سب سے پہلے ایک بیٹی اور بہن ہوں، میں نہیں چاہتی کہ یہ تبدیلی آئے۔ میرا خاندان مجھے  زمین سے جوڑے رکھتا ہے اور رنویر اور مجھے امید ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بھی وہی ویلو دیں گے۔

دیپیکا پڈوکون ورک فرنٹ

دیپیکا پڈوکون کے کام کے بارے میں بات کرتے  کریں تو وہ سال 2023 میں دو بڑی بلاک بسٹر فلموں کا حصہ تھیں۔ وہ شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے ساتھ ‘پٹھان’ میں نظر آئی تھیں۔جب کہ دیپیکا نے کنگ خان کی ‘جوان’ میں اسپیشل کیمیو کیا تھا۔ اداکارہ کی ‘فائٹر  ’سال 2024 میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ دیپیکا اس فلم میں ہریتک روشن کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

جماعت اسلامی ہند نے وقف (ترمیمی) بل 2024 سے متعلق 65 سوالات کے جوابات جے پی سی کو سونپے

جماعت اسلامی ہند نے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی ( جے پی سی ) کی طرف سےاوقاف…

11 minutes ago

Uttar Pradesh: کمبھ میں وی آئی پی کو اہمیت دینے پر اکھلیش یادو نے اٹھائے سوال، عقیدت مندوں سے کیا یہ مطالبہ

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے…

28 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: سنجے سنگھ نےعام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس کو روکے جانے کا لگایا الزام

دہلی اسمبلی کے انتخابات 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ووٹوں…

46 minutes ago

White Tshirt Movement: راہل گاندھی نے کہا-مرکزی حکومت نے غریبوں سے منہ موڑ لیا ہے، شروع کیا وائٹ ٹی شرٹ موومنٹ

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو مودی حکومت پر حملہ بولا۔…

1 hour ago