-بھارت ایکسپریس
Delhi Liquor Scam Case Updates: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ تین سمن بھیجے جانے اور پھرگرفتاری کئے جانے سے متعلق قیاس آرائیوں کے درمیان دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ سی بی آئی نے مجھے 8 مہینے پہلے بلایا تھا میں گیا تھا، لیکن ای ڈی کے سمن غیرقانونی ہیں۔ یہ پوچھ گچھ کے بہانے گرفتارکرنا چاہت ہیں۔ جو بی جے پی سے نہیں ملتا، اسے یہ جیل بھیج دیتے ہیں۔ منیش سسودیا، سنجے سنگھ کو بھی انہوں نے اس لئے جیل میں ڈالا۔ اگروہ بھی بی جے پی سے ہاتھ ملا لیتے، تو جیل سے باہرہوتے۔ جو بھی ان سے ہاتھ ملا لیتا ہے، وہ ایماندارہوجاتا ہے۔ جو کچھ بھی اس ملک میں چل رہا ہے، وہ خطرناک ہے۔ ہمارے جس میں خون کا ہرقطرہ ملک کے لئے ہے۔ ہم ہمیشہ ملک کے لئے لڑے ہیں۔
یہ سبھی سمن غیرقانونی: اروند کیجریوال
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ کھلے عام غنڈہ گردی چل رہی ہے۔ کسی کو بھی پکڑکر جیل میں ڈال دو۔ میری سب سے بڑی طاقت ایمانداری ہے۔ یہ جھوٹے کیس لگاکر میری ایمانداری پرچوٹ کرنا چاہتے ہیں۔ میرے وکیل نے بتایا کہ یہ سبھی سمن غیرقانونی ہیں۔ یہ غیرقانونی کیوں ہیں، ان کا جواب میں نے ای ڈی کو دیئے ہیں۔ اگریہ صحیح سمن بھیجتے ہیں تو میں جانچ میں تعاون کروں گا۔ بی جے پی کا مقصد صحیح جانچ کرنا نہیں ہے، بلکہ لوک سبھا الیکشن میں مجھے تشہیر سے روکنا ہے۔
مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے بی جے پی: کیجریوال
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ کوئی بدعنوانی نہیں تھی۔ بی جے پی مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ میری سب سے بڑی جائیداد میری ایمانداری ہے اور بی جے پی اسے نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ میرے وکیلوں نے مجھے بتایا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن غیرقانونی ہیں۔ بی جے پی کا مقصد میری جانچ کروانا نہیں، بلکہ میرے لوک سبھا الیکشن کی مہم کو روکنا ہے۔ وہ مجھے جانچ کے نام پر بلانا چاہتے ہیں اور پھرگرفتارکرنا چاہتے ہیں۔
بدعنوانی کا ایک بھی پیسہ نہیں ملا: وزیراعلیٰ
اروند کیجریوال نے کہا کہ آپ لوگ دو سال سے شراب گھوٹالے کا نام سن رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک گھوٹالے میں ایک بھی پیسہ نہیں ملا۔ کیونکہ گھوٹالہ ہوا ہی نہیں۔ اگرہوا تو پیسہ ملتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جھوٹے الزام لگا کر مجھے لوک سبھا الیکشن میں انتخابی تشہیرکرنے سے روکنا چاہتی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اس بار ضمنی انتخاب میں قسمت آزمائی کی ہے…
گیا ضلع کی بیلا گنج سیٹ پر اس بار بھی این ڈی اے اورانڈیا اتحاد…
اتر پردیش کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ…
جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں پر دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 13…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی ہفتہ (23 نومبر) کی صبح 8…
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…