انٹرٹینمنٹ

شادی شدہ اور2 بچوں کے والد نے تین حسیناؤں کوکیا تھا ایک ساتھ کیا ڈیٹ؟ بالی ووڈ کے اسٹار اداکارنے خود کیا انکشاف

بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ اس میں وہ ایک بار پھر پولیس آفیسر باجی راؤ سنگھم کے کردار میں نظرآئیں گے۔ اس درمیان اجے دیوگن کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شادی سے پہلے اپنی لولائف سے متعلق کھل کر بات کی۔ اجے دیوگن نے انکشاف کیا کہ وہ کئی حسیناؤں کو ایک ہی وقت میں ڈیٹ کرچکے ہیں۔

 کچھ وقت پہلے اجے دیوگن نے زوم کو انٹرویو دیا تھا، جس کا ایک ویڈیو ریڈٹ پروائرل ہے۔ اجے دیوگن سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی ایک ساتھ دو لڑکیوں کو ڈیٹ کیا ہے۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا- ہاں۔ س کے بعد ہوسٹ نے پوچھا کہ تین لڑکیوں کو ایک ہی وقت میں ڈیٹ کیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں اجے دیوگن نے کہا، ہاں شاید۔

 

اجے دیوگن نے دیا یہ جواب

اجے دیوگن سے جب پوچھا جاتا ہے کہ کیا انہوں نے ایک ساتھ چار لڑکیوں کو ڈیٹ کیا ہے، تو وہ ہنسنے لگتے ہیں اور جواب میں کہتے ہیں، نہیں- نہیں ڈیٹ کیا ہے۔ جب فرینڈس ودھ بینیفٹس پران کی رائے پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ جنریشنس بدل رہی ہے اوراگر اسے لے کرکمفرٹیبل ہے تو پھر یہ ٹھیک ہے۔ دراصل، ہم اسے بہت بڑا موضوع بنا لیتے ہیں، کیونکہ ہماری پرورش ہی ایسی ہوئی ہے۔

25 سال پہلے اجے دیوگن-کاجول کی ہوئی تھی شادی

اجے دیوگن اور کاجول کی شادی کو 25 سال ہوچکے ہیں۔ جوڑے کی پہلی ملاقات سال 1995 میں ’ہلچل‘ کے سیٹ پرہوئی تھی۔ جیسے جیسے انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارا، ان کے درمیان قربت بڑھ گئیں اور پھر فروری 1999 میں دونوں نے شادی کرلی ہے۔ چار سال تک ڈیٹنگ کے بعد اجے دیوگن-کاجول نے پنجابی اور مہاراشٹرین رسم ورواج سے شادی کی تھی۔ دونوں کے دو بچے ہیں، جن کے نام نیسا اور یُگ ہیں۔

اجے دیوگن کی آنے والی فلمیں

ورک فرنٹ کی بات کریں تو اجے دیوگن کی ’سنگھم اگین‘ اس سال دیوالی پر ریلیز ہوگی۔ اس میں اکشے کمار، رنویرسنگھ، دیپیکا پادوکون، کرینہ کپور، جیکی شراف، ٹائیگرشراف اور ارجن کپور جیسے ستارے بھی نظرآئیں گے۔ اس کے علاوہ اجے دیوگن کے پاس ’دے دے پیار دے 2‘ فلم بھی ہے۔ گزشتہ بار وہ ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ فلم میں نظرآئے تھے، جو باکس آفس پر بری طرح پٹی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

1 hour ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago