انٹرٹینمنٹ

Bollywood’s Sufi Geet Imam-E-Hind Launch: بالی ووڈ کا تازہ صوفی گیت “امام ہند” لانچ

حضرت پیرنورستگوربابا، بڑی درگاہ، نوساری کے 1235 سال پورے کے خصوصی عرس کے موقع پرامیتابھ بچن اورسلمان خان کی اداکاری والی فلم “گاڈ توسی گریٹ ہو” جیسی فلم کے ڈائریکٹر رومی جعفری، اداکارراکیش بیدی نے ڈالی تومر، رجنیش دوبے اورپروڈیوسرخرم سید کے ایک بے حد روحانی اورصوفی گیت “امام ہند” کوممبئی میں منعقدہ ایک شاندارتقریب میں لانچ کیا۔ ڈی کے اومشیل پروڈکشنس یو ایس اے اوراومشیل پروڈکشن کے ذریعہ اس گیت کوریلیزکیا گیا ہے۔ یہاں اس ڈیوشنل گانے کودکھایا گیا، جسے سبھی نے بہت پسند کیا۔

مہمان خصوصی رائٹراورڈائریکٹررومی جعفری نے کہا کہ “امام ہند” کے لئے میں پروڈیوسرخرم سید، اداکارڈائریکٹررجنیش دوبے اوراداکارہ ڈالی تومرکو بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمارے ملک میں صوفی سنتوں کی عظیم روایت رہی ہے اوراس ایلبم کے ذریعہ اسی روایت کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ یہ دل اورروح کو سکون پہنچانے والا ایک گیت ہے۔

ڈائریکٹر رجنیش دوبے نے بتایا کہ اس روحانی گیت کو گجرات کے نوساری میں واقع حضرت پیرنورستگور بابا کی بڑی درگاہ پرشوٹ کیا گیا ہے۔ اس کے ویڈیو میں میرے علاوہ ڈالی تومر اور مونٹی سید کا نام قابل ذکر ہے۔

ڈالی تومر نے کہا کہ اس گیت کی شوٹنگ کے تجربے ہم سب کے لئے بڑے مؤثراوریادگاررہے۔ مجھے اسلام کے بارے میں کافی کچھ جاننے سمجھنے کا موقع ملا۔ ساتھ ہی ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی گہرائی اوراس کی عظمت کا اندازہ ہوا۔ میں رومی جعفری کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اتنے عظیم رائٹر ڈائریکٹر ہمارے اس میوزک لانچ ایونٹ پرآئے اوراپنی قیمتی رائے بھی دی۔ واضح رہے کہ اومشیل پروڈکشن ایک ایسی انڈین پروڈکشن ہاؤس ہے، جو فلم، ویب سیریز، ڈاکیومنٹری فلموں کوتیار کرتی ہے اور اس کا ایک برانچ امریکہ میں بھی ہے، جس کا نام ڈی کے اومشیل پروڈکشن ہے۔ اس کے سربراہ ڈالی تومر اور خرم سید ہیں۔

اس ایلبم کے پروڈیوسرخرم سید، ڈالی تومر ہیں، یہ پروڈیوسرانصارِمحمد اور مونٹی سید ہیں۔ یہاں مہمان کے طور پر سید لئیق احمد اور رحمٰن علی بھی موجود رہے۔ اس موقع پر یہاں ایک کوی سمّیلن (مشاعرہ) بھی ہوا، جس میں دیپتی مشرا، نظربجنوری، راکیش بیدی اور التمش عباس نے اپنا کلام سنایا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Voter Cards: الیکشن سے کتنے دن پہلے ووٹر کارڈ بنتے ہیں، آپ کب اپلائی کر سکتے ہیں؟

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ووٹر شناختی کارڈ بننے میں کتنے دن لگیں…

1 hour ago

Canada PM Justin Trudeau: ٹروڈو کی سیاسی کشتی کینیڈا میں ڈوبنا یقینی؟ خود کی  ہی  پارٹی بنی دشمن

سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ’ہم کسی حالت میں… ‘، روہنگیا معاملے پر اروند کیجریوال کا بڑا بیان

AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…

2 hours ago

Sheikh Hasina Extradition: کیا شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجے گا بھارت؟ جانئے اپیل پر کیا دیا جواب

شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…

2 hours ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد ٹھنڈ نے بڑھائی پریشانی، ڈل جھیل برف میں ہوئی تبدیل

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…

2 hours ago