-بھارت ایکسپریس
Jiah Khan Suicide Case: بالی ووڈ اداکارہ جیا خان ممبئی میں اپنے گھر پر 3 جون 2013 کو مردہ پائی گئی تھی۔ اداکارہ کی خودکشی معاملے میں سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے آج تقریباً 10 سال بعد فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس معاملے میں اداکار سورج پنچولی جیا خان کو خودکشی کے لئے اکسانے کے ملزم تھے۔ وہیں کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا، سورچ پنچولی کو بری کردیا ہے۔
جیا خان کی ماں رابعہ نے فیصلے سے پہلے عدالت میں داخل کی تھی عرضی
وہیں عدالت کا فیصلہ سنائے جانے سے پہلے جیا خان کی ماں رابعہ نے آج اپنے وکیل کے ذریعہ عرضی بھی داخل کی تھی۔ حالانکہ عدالت نے رابعہ خان کی عرضی پر غور نہیں کیا اور فیصلہ سناتے ہوئے سورج پنچولی کو جیا خان کو خودکشی کے لئے اکسانے کے الزامات سے بری کردیا۔ واضح رہے کہ اس معاملے کی جانچ پہلے ممبئی پولیس کر رہی تھی اور اس کے بعد مرحوم اداکارہ کی ماں رابعہ خان کی عرضی پر عدالت نے اسے سی بی آئی کو ٹرانسفر کردیا تھا۔
جیا خان نے کئی فلموں میں کیا تھا کام
جیا خان نے سال 2007 میں امیتابھ بچن کے ساتھ ’نیشبد‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی۔ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے دوران جیا خان محض 21 سال کی تھیں۔ رام گوپال ورما کی اس فلم میں جیا خان اورامیتابھ کے درمیان رومانٹک رشتہ دکھایا گیا تھا۔ جیاخان کی اداکاری کی کافی تعریف ہوئی تھی۔ اس کے بعد جیا خان عامرخان کے ساتھ سال 2008کی بلاک بسٹر فلم ’غزنی‘ میں نظرآئی تھیں۔ عامرخان اوراسن اسٹارراس فلم میں جیا خان ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ کے رول میں تھی۔ اس کے بعد 2010 میں جیا خان نے اپنی تیسری اور آخری فلم ’ہاؤس فل‘ کی تھی۔ اس فلم میں بھی جیا خان نے اکشے کمار جیسے بڑے اسٹارس کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی اور یہ فلم بھی ہٹ رہی تھی۔
-بھارت ایکسپریس
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…