-بھارت ایکسپریس
گریٹر نوئیڈا کی گالگوٹیا یونیورسٹی میں طلبہ کی لڑائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Group of Students Clash: اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ملک کی مشہور گالگوٹیا یونیورسٹی کے طلبہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو رہے ہوں۔ طلبہ کے درمیان لڑائی کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ عوامی سطح پر پیش آنے والے اس واقعے کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ پر سوال اٹھ رہے ہیں کہ یونیورسٹی کوآخر ان معاملات کا علم کیوں نہیں ہوا۔ فی الحال یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں
گلگوٹیا یونیورسٹی میں طلبہ کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو پولیس اہلکار بھی حرکت میں آگئے۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس ایک دوسرے پر حملہ کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی کی بات کر رہی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ والدین اپنے بچوں کو یہ سوچ کر کالج بھیجتے ہیں کہ تاکہ وہاں انہیں اچھی تعلیم مل سکے اور ان کا مستقبل بہتر ہو، لیکن کیا کبھی کسی نے سوچا کہ اتنے بڑے کالج کے اندر طلبہ آپس میں اس بری طرح سے لڑتے نظر آئیں گے۔ اس پورے واقعہ کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ شک کی زد میں ہے۔
انتظامیہ نے دونوں گروپوں کے بیچ سمجھوتہ کرایا
گریٹر نوئیڈا کے کوتوالی دنکور انچارج کا کہنا ہے کہ گلگوٹیاس یونیورسٹی کے سی بلاک میں سال اول اور دوسرے سال کے طلبہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جو لڑائی میں بدل گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں گروپوں کو سمجھوتہ کرنے پر آمادہ کر کے طلباء کو پرسکون کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلباء کے سرپرستوں کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ سے فوری طور پر تبصرے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔
-بھارت ایکسپریس
اکاسا ایئر نے بتایا کہ پروازیں منسوخ ہونے سے متاثرہ مسافر مکمل رقم واپسی کا…
مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل رکشا کھڈسے نے اس تاریخی پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے…
وائٹ ہاؤس کے مطابق میلانیا ٹرمپ اور ان کے نمائندے نے جنگ بندی کی شرائط…
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جن مساجد کو آج نقصان پہنچایا جا رہا ہے…
ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی…
یونیورسٹی کے مطابق، طلبا نے انتظامیہ کے خلاف اپنے مبینہ ہتک آمیزبیانات پرعوامی طورپرمعافی مانگنے…