Kailash Kher: مشہور موسیقاراورگلوکارکیلاش کھیر نے کہا کہ بالی ووڈ وزیراعظم نریندر مودی کے امرت کال کی کال 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ممالک کے زمرے میں لانے کے لیے اہم اور تخلیقی کردارادا کرسکتا ہے۔
ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ سے لے کر 100 ویں سالگرہ تک کے سفرکو وزیراعظم نے ملک کے لیے ‘امرت کال’ کا نام دیا ہے۔
موسیقاراورگلوکارکیلاش کھیر نے کہا کہ پرجوش اور حوصلہ افزا ہندوستانیوں نے ملک کی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھایا ہے اور ہندوستان وزیر اعظم مودی کے ذریعہ مقرر کردہ 2047 کی ڈیڈ لائن سے بہت پہلے ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔
موسیقاراورگلوکارکیلاش کھیر (50) نے یہاں ‘پی ٹی آئی ۔بھاشا’ کے ساتھ ایک انٹرویو میں دہلی میں حال ہی میں ختم ہونے والے جی20 سربراہی اجلاس کی بے مثال کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کو ‘رہنے کے قابل’ جگہ بنانے میں ‘لیڈ لے رہا ہے’۔
موسیقاراورگلوکارکیلاش کھیر نے کہا کہ سال 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ممالک کے زمرے میں لانے کے لیے وزیر اعظم مودی کے ‘امرت کال’ کی کال میں بالی ووڈ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسامہ بن لادن کی لاش کو سمندر میں دفنایا گیا یاپھر پہاڑوں پر پھینک دیا گیا،آخر بن لادن کی لاش کا کیا ہے سچ ؟ جانئے
موسیقاراورگلوکارکیلاش کھیر کو2017 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ موسیقاراورگلوکارکیلاش کھیر نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو تخلیقی ہونے اور مثبت توانائی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
موسیقاراورگلوکارکیلاش کھیر نے کہا کہ فن اور ثقافت ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
موسیقاراورگلوکارکیلاش کھیر کے مطابق ہندوستان کے لوگ اتنے باشعور اور پرجوش ہیں کہ ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف اگلے 8 سے 10 سالوں میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس
بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ…
اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…
ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…
ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش…
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اتوار کو اداکار سیف علی خان پر…