بھارت ایکسپریس۔
Ameesha Patel Surrender in Ranchi Civil Courts: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ امیشا پٹیل کی مشکلات بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں ہفتہ کے روز امیشا پٹیل چہرہ چھپاکر خاموشی کے ساتھ رانچی سول کورٹ میں پیش ہونے پہنچیں۔ اس کے بعد اداکارہ نے سرینڈر کردیا۔
فلم اداکارہ امیشا پٹیل اور ان کے بزنس پارٹنر کنال گومر کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کروایا گیا تھا۔ ان پر پیسے لے کر میوزک ایلبم نہیں بنانے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ان پر دھوکہ دہی اور دھمکانے کا بھی الزام لگا ہے۔ عدالت میں پیش ہونے کے بعد امیشا پٹیل کو 21 جون تک شرطوں کے ساتھ ضمانت دے دی گئی ہے۔ 21 جون کو اس معاملے میں آئندہ سماعت ہوگی۔ عدالت نے امیشا پٹیل کو بھی موجود رہنے کا حکم دیا ہے۔
اب 21 جون کو ہوگی پیشی
رانچی کے اجے کمار سنگھ نے یہ کیس 17 نومبر 2018 کو سی جے ایم کورٹ میں درج کرایا تھا۔ الزام ہے کہ میوزک میکنگ کے نام پر امیشا پٹیل نے اجے کمار سنگھ سے ڈھائی کروڑ روپئے لے لئے، لیکن اس کے بعد انہوں نے میوزک میکنگ کی سمت میں قدم نہیں اٹھایا۔ اس کے بعد 5 سالوں تک عدالت میں شکایت کنندہ کو گمراہ کرتی رہیں۔ وہیں شکایت کنندہ اجے نے میڈیا کو بتایا کہ سال 2018 میں انہوں نے اداکارہ امیشا پٹیل پر 3 کروڑ روپئے کا چیک باؤنس کا کیس کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے امیشا نے ان سے 20 لاکھ روپئے کا مطالبہ ٹیکس پیمنٹ کے نام پر کی تھی، جوکہ انہوں نے دوستی کی وجہ سے دے دیا۔ پھر امیشا پٹیل کے ذریعہ کہا گیا کہ میں ایک فلم بنا رہی ہوں، جس میں انہیں 2.50 کروڑ روپئے چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: Rakhi Sawant On Divorce: عادل درانی سے جلد از جلد طلاق چاہتی ہیں راکھی ساونت، کہا- جج کے سامنے یہ کام بھی کرنے کو تیار
دو دن پہلے کیا سرینڈر
اب عدالت نے کہا کہ اگرامیشا پٹیل شرطوں کے ساتھ عدالت میں پیش نہیں ہوتی ہیں تو ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔ 21 جون کو ان کو عدالت میں آنا تھا۔ مگر خوف کی وجہ سے وہ 2 دن پہلے ہی عدالت میں حاضر ہوگئیں۔ وہیں اجے کی وکیل اسمتا پاٹھک نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے سال 2018 کو اداکارہ کے خلاف عدالت میں درخواست دی تھی۔ چیک باؤنس کے معاملے میں ان کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کردیا گیا تھا۔ ساتھ ہی یہ ان کے لئے آخری موقع بھی تھا۔ ورنہ 21 جون کو ان کے خلاف این بی ڈبلیو جاری کردیا جاتا۔ اسی وجہ سے امیشا پٹیل آج عدالت کے سامنے پیش ہوئی ہیں۔ انہیں اب 21 جون کو خود عدالت میں حاضر ہونا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…