سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آج ایران کا دورہ کریں گے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے یہ جانکاری دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق پرنس فیصل کے دورہ کے دوران، ایران میں سعودی عرب کے سفارت خانہ کو پھر سے کھولنے سے متعلق کچھ اقدامات کئے جائیں گے۔ گزشتہ 7 جون کو سعودی عرب میں ایران نے اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔
اس سال مارچ میں چین کی ثالثی کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوبارہ سفارتی رشتے قائم ہونے کا آغاز ہوگیا تھا۔ سال 2016 میں سعودی عرب میں ایک شیعہ مذہبی رہنما کو پھانسی دیئے جانے کے بعد ایرانی مظاہرین سعودی سفارت خانہ کے اندر گھس گئے تھے۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔
اس سے قبل، ااس سال 10 مارچ کو بیجنگ میں سعودی ایران مذاکرات کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے 6 اپریل کو بیجنگ میں ملاقات کی تھی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان سات سال سے زائد عرصے میں یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔ چین کی فعال ثالثی کے تحت چین، سعودی عرب اورایران نے مارچ میں بیجنگ میں ایک سہ فریقی مشترکہ بیان جاری کیا تھا، جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب اورایران نے ایک دو طرفہ معاہدہ حاصل کرلیا ہے، جس میں دونوں فریقوں کے درمیان سفارتی تعلقات کومعمول پرلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دوماہ کے اندرسفارت خانوں اورنمائندہ دفاتر کو دوبارہ کھولنے اورایک دوسرے کے پاس سفیربھیجنے پراتفاق رائے کیا گیا تھا۔
دونوں ممالک میں زبردست اختلاف
دونوں ملک عرصہ دراز سے ایک دوسرے کے دشمن رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ دونوں ممالک علاقائی تسلط کی جنگ لڑرہے ہیں۔ اس جھگڑے کی وجہ مذہبی اختلافات ہیں۔ دونوں ممالک اسلام کے مختلف فرقوں کی پیروی کرتے ہیں۔ ایران میں زیادہ ترشیعہ مسلمان ہے جبکہ سعودی عرب میں سنی مسلم ہیں۔ دراصل، 2016 میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان باضابطہ تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…