بھارت ایکسپریس۔
50 Years Of Prem Nagar: بالی ووڈ میں کئی ایسی جوڑیاں ہیں، جنہیں دہائی آج بھی بڑے پردے پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی اداکاری اور کیمسٹری کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک جوڑی کی آج ہم بات کرنے جا رہے ہیں، جنہوں نے تقریباً 10 سے بھی زیادہ فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں ان کی بیشتر فلمیں سپرہٹ بھی ہوئی ہیں۔
ہم بات کر رہے ہیں راجیش کھنہ اور ہیما مالنی کی جوڑی کی۔ ان دونوں کی کیمسٹری کو لوگ خوب پسند کرتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ فلم میکرس نے ان کو لے کرکئی فلمیں بنائیں۔ راجیش کھنہ-ہیما مالنی کی فلم ’پریم نگر‘ کی ریلیز کو 50 سال پورے ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر آج ہم آپ کو بتائیں کہ ہیما مالنی-راجیش کھنہ کی بہترین 9 فلموں کے بارے میں۔
انداز (1971)
بالی ووڈ اداکارراجیش کھنہ اور ہیما مالنی کی فلم ’انداز‘ 1971 میں ریلیز ہوئی تھی، جو سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی تھی، یہ فلم ایک رومانٹک ڈراما فلم تھی، جس کی ہدایت کاری رمیش سپی نے کیا تھا۔ اسے سلیم-جاوید، گلزار اورسچن بھومک نے لکھا تھا۔ اس میں راجیش کھنہ اور ہیما مالنی کے علاوہ شمی کپور اور سمی گریوال بھی اہم کردار میں تھے۔
پریم نگر (1974)
ہندی سنیما کے پہلے سپراسٹارراجیش کھنہ کی فلم ’پریم نگر‘ 24 مئی 1974 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں اداکار کے ساتھ ہیما مالنی بھی نظر آئی تھیں۔ یہ فلم کے ایک پرکاش راؤ کی ہدایت کاری میں بھی بنائی گئی تھی۔ آج اس فلم کو ریلیز ہوئے پورے 50 سال ہوگئے ہیں۔
اداکار ڈیوڈ فلم میں منفی کردار میں نظرآئے تھے۔ اس فلم کی کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے اداکارپرایک قیمتی ہار چرانے کا الزام لگتا ہے۔ اس فلم نے 1.45 کروڑ روپئے کی کمائی تھی اور آج بھی اس فلم کے ناظرین کافی پسند کرتے ہیں۔
محبوبہ (1976)
راجیش کھنہ کی فلم ’محبوبہ‘ سال 1976 کو ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم میں ایک رومانٹک ڈراما فلم تھی۔ یہ فلم شکتی سامنت کی ہدایت کاری والی ہے۔ فلم میں ہیما مالنی اور پریم چوپڑا نے اہم کردار نبھائی تھی۔ فلم کی کہانی پنرجنم کے تھیم پرمبنی ہے۔
پلکوں کی چھاؤں میں (1977)
1977 میں ریلیزہوئی ’پلکوں کی چھاؤں میں‘ ایک ڈراما فلم تھی۔ اس فلم کی معراج نے ہدایت کاری تھی۔ فلم میں راجیش کھنہ، ہیما مالنی ہیں جبکہ جتیندر نے اس میں خصوصی کردار نبھائی تھی۔ ساتھ ہی اس فلم میں سنگیت لکشمی کانت پیارے لال نے بھی اہم کردار نبھایا ہے۔
بندش (1980)
راجیش کھنہ اور ہیما مالنی کی فلم بندش سال 1980 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم ڈینی ڈیجوگپا نے اہم رول پلے کیا تھا۔ یہ فلم ڈی راما نائیڈو کی ایک تجارتی کوشش تھی، جنہوں نے اس سے پہلے 1974 میں راجیش-ہیما مالنی سے متعلق فلم ’پریم نگر‘ ریلیز کی گئی تھی۔ یہ فلم سال کی 8ویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔
قدرت (1981)
راجیش کھنہ اور ہیما مالنی کی فلم قدرت سال 1981 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم چیتن آنند کی ہدایت کاری میں بنائی گئی تھی۔ فلم ’محبوبہ‘ کے بعد یہ راجیش کھنہ اور ہیما مالنی کی دوسری فلم تھی۔ اس فلم میں بہترین اداکاری کے لئے راجیش کھنہ کو سب سے بہترین اداکار کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا۔
راجپوت (1982)
فلم ’راجپوت‘ 1982 کی ہندی رومانٹک ایکشن ڈراما فلم ہے۔ اس فلم میں دھرمیندر، راجیش کھنہ، ہیما مالنی جیسے کئی فنکار نے اہم رول پلے کیا تھا۔ اس کی ہدایت کاری وجے آنند نے کی تھی۔ اس فلم کو بننے میں کئی سال لگ گئے تھے، لیکن تاخیرہونے کے باوجود بھی اسے ناظرین نے خوب سراہا اور ریلیز ہونے پر یہ ایک ہٹ فلم ثابت ہوئی۔
بابو (1985
راجیش کھنہ کی فلم ’بابو‘ 1985 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں ہیما مالنی، مالا سنہا، رتی اگنیہوتری اور دیپک پاراشر نے اہم رول پلے کیا تھا۔ یہ اے سی ترولوک چندر کی ہدایت کاری اور شیواجی گنیشن کے ذریعہ ابھینیت 1971 کی اسی نام کی ایک تمل فلم کی ریمیک ہے۔
سیتا پور کی گیتا ـ1987)
1987 میں ریلیز ہونے والی ‘سیتا پور کی گیتا’ میں ہیما مالنی، راجیش کھنہ اور پران نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ دیہی پس منظر پر بنی یہ فلم شمالی اور مشرقی ہندوستان میں سب سے زیادہ کامیاب رہی۔ اس فلم کا سب سے مشہورگانا ’لچک لچک لچک جائے جوانی‘ ہے، جسے امیت کماراورآشا بھوسلے نے گایا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…