انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss OTT 3: ’میں گھر جانا چاہتی ہوں…‘ وشال کے کمنٹ پر کرتیکا ملک نے کہی یہ بڑی بات

Bigg Boss OTT 3: ’بگ باس اوٹی ٹی 3‘ شروع ہوئے تقریباً دو ہفتے ہوچکے ہیں۔ ایسے میں اب کنٹسٹنٹس کے درمیان لڑائی جھگڑے دیکھنے کو خوب مل رہے ہیں۔ حالیہ ایپیسوڈ میں بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ہے۔ کرتیکا پر کمنٹ کرنے سے متعلق ارمان ملک نے وشال پانڈے کو تھپڑ تک مار دیا۔ وہیں اس تازہ واقعہ کے بعد کرتیکا ملک نے کہا کہ وہ اب فری محسوس نہیں کرتی ہیں اور گھر جانا چاہتی ہیں۔

ارمان نے وشال کو مارا تھپڑا

دراصل، گزشتہ کچھ ایپیسوڈ میں وشال نے ارمان کی دوسری اہلیہ کرتیکا ملک پر تبصرہ کرتے ہوئے لوکیش کے کانوں میں کہا تھا کہ انہیں بھابھی پسند ہیں۔ حال ہی میں ویکنڈ کا وار ایپیسوڈ میں شو کی سابق کنٹسٹنٹ اورارمان ملک کی پہلی اہلیہ پائل ملک آئیں اور وشال کے اس تبصرے پراعتراض ظاہرکیا۔ وہیں، ارمان ملک بھی آگ بگولہ ہوگئے اورآپا کھوتے ہوئے وشال کو تیز تھپڑ ماردیا۔

کرتیکا نے ثنا مقبول اورچندریکا سے کہی یہ بات

ساتھ ہی اس معاملے سے متعلق کرتیکا نے ثنا مقبول اور چندریکا دکشت کے ساتھ بات کی۔ کرتیکا نے کہا کہ میرے بارے میں انہوں نے جو کہا اسے جاننے کے بعد میں اب گھرمیں فری محسوس نہیں کرتی ہوں۔ مجھے گھر جانے کا دل کر رہا ہے۔ اب سب کچھ الگ لگتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھے سبھی کے سامنے اپنے برتاؤ سے متعلق الرٹ رہنا ہوگا۔

شیوانی اور چندریکا کی ہوئی بحث

آپ کو بتادیں کہ جیوسنیما پریمیم پر چینل کے ذریعہ ایک پروموشیئرکیا گیا، جس میں چندریکا دکشت، وشال کوسپورٹ کرنے پر شیوانی کماری کوکھری کھوٹی سناتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ پرومو میں چندریکا نے شیوانی سے پوچھا کہ کل جو ہوا، جب تیرے سامنے آیا۔ تجھے کیا لگتا ہے کہ وشال نے جوبھی کیا وہ صحیح ہے۔ اس پر شیوانی نے جواب دیا۔ نہیں، اس کے بعد انہوں نے کہا، توپھرتواس کے ساتھ بیٹھ کیسے رہی ہے۔ میں تیرے پرپابندی نہیں لگا رہی ہوں، بس اپنی بات کہہ رہی ہوں۔ میرا ضمیر گواہی نہیں دے رہا ہے کہ میں اسے انسان کے ساتھ بیٹھ جاؤں۔

اس کے بعد شیوانی کہتی ہیں کہ اگر ہم اس کی ایک غلطی پر پوری زندگی ہی ختم کردیں، تو ایسا نہیں ہوسکتا۔ اس سے آگے چندریکا کہتی ہیں، کل ہم کو کوئی تھپڑ مارکر تم سے اچھے سے بات کرے گا تو تم اس سے بات کروگی؟ وہیں، وشال تھپڑ والے حادثہ سے متعلق ثنا مقبول سے بات کرتے ہوئے نظرآتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں اندر سے بہت ہیوی محسوس کر رہا ہوں۔ اس پر ثنا مقبول انہیں مشورہ دیتی ہیں کہ انہیں اپنے جذبات کو باہرنکالنے کی ضرورت ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

51 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago