Owaisi On PM Modi Russia Visit: وزیراعظم نریندرمودی پیر(8 جولائی) کوروس پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ صدر ولادیمیر پتن کے ساتھ ملاقات کرکے کئی موضوعات پرتبادلہ خیال کریں گے۔ اس درمیان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو ولادیمیر پتن کے سامنے یوکرین جنگ میں ہندوستانی کی بھرتی کا معاملہ اٹھانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کو روس کے صدرولادیمیر پتن کے سامنے روسی فوج میں سروس کر رہے ہندوستانی شہریوں کا موضوع اٹھانا چاہئے اوریوکرین جنگ میں لڑنے کے لئے ہندوستانیوں کی بھرتی کوبھی روکنا چاہئے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ انہیں یہ بھی یقینی بنانا چاہئے کہ جنگی علاقے میں پھنسے ہندوستانیوں کو جلدازجلد ملک واپس لایا جائے۔
سوشل میڈیا پرکیا بولے اسدالدین اویسی؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرانہوں نے لکھا،”چونکہ نریندرمودی روس میں ہیں، اس لئے انہیں صدرولادیمیرپتن سے رابطہ کرنا چاہئے اور یوکرین جنگ میں لڑنے کے لئے ہندوستانیوں کی بھرتی کو روکنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو یہ بھی یقینی بنانا چاہئے کہ جنگ میں پھنسے بے قصورہندوستانی شہریوں کو جلدازجلد گھر واپس لایا جائے۔”
اسدالدین اویسی نے کیوں کہی یہ بات؟
وزیراعظم مودی اپنے دورے کے دوران یوکرین میں چل رہے تنازعہ کے درمیان صدرولادیمیر پتن کے ساتھ چوٹی کانفرنس کریں گے۔ فروری 2022 میں یوکرین پرروسی حملے کی شروعات کے بعد سے ان کا پہلا دورہ ہے۔ اکنامک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق، کئی ہندوستانی روسی فوج میں سیکورٹی اسسٹنٹ کے طورپرکام کررہے ہیں اورانہیں یوکرین کی سرحد پرکچھ علاقوں میں روسی فوجیوں کے ساتھ لڑنے کے لئے مجبورکیا گیا۔ وزارت خارجہ نے جون میں کہا تھا کہ روس-یوکرین جنگ میں روسی فوج میں کام کرنے والے 30 سالہ حیدرآباد کے باشندہ سمیت کم ازکم چارہندوستانی شہری ہلاک کئے گئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…