-بھارت ایکسپریس
Akanksha Dubey: بھوجپوری فلموں کی اداکارہ آکانشا دوبے کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد پیر کی دیر شام بنارس کے منیکرنیکا گھاٹ پر ان کی آخری رسوم ادا کی گئی۔ اس دوران ان کے اہل خانہ، رشتہ دار اور خیر خواہ موجود رہے۔ حالانکہ ذرائع کاک ہنا ہے کہ اس معاملے میں ملزمین کے قریبی ویلویشر بن کر شامل ہوئے تھے۔
اداکارہ آکانشا دوبے کی ماں مدھو دوبے نے الزام لگایا ہے کہ سمر سنگھ اور آکانشا کے درمیان گزشتہ 21 مارچ کو تنازعہ ہوا تھا۔ اس دوران سمر سنگھ اور ان کے بھائی سندیپ سنگھ نے آکانشا کو دھمکی دی تھی اور اسے ٹارچر کر رہے تھے۔ انہیں دونوں نے میری بیٹی کا قتل کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، آکانشا کی ماں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سمر سنگھ اداکارہ آکانشا دوبے کے بوائے فرینڈ تھے۔ سمر سنگھ اور ان کے بھائی کام کراکر پیسے بھی نہیں دیتے تھے۔
اس سے متعلق انہوں نے سارناتھ تھانے میں معاملہ درج کرایا ہے۔ اداکارہ آکانشا دوبے کی ماں مدھو دوبے نے الزام لگایا ہے کہ ”میری آکانشا دوبے بھوجپوری فلم کی شوٹنگ کرنے کے لئے وارانسی آئی تھی۔ جو سارناتھ کے سومیندر ہوٹل کے کمرہ نمبر 105 میں رکی تھی۔ میری لڑکی کو سمر سنگھ اور ان کے بھائی سنجے سنگھ تقریباً تین سال سے ٹارچر اور پریشان کرتے تھے۔ انہیں لوگوں کے ظلم وتشدد سے میری لڑکی نے اپنی جان گنوا دی۔“
بھوجپوری اداکارہ اور ماڈل آکانشا دوب کی موت کے معاملے میں سارناتھ پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم اعظم گڑھ، مرزا پور، بہار اور لکھنؤ سمیت دیگر اضلاع میں سمر سنگھ اور اس کے بھائی سنجے سنگھ کی تلاش میں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ کرائم برانچ کی ٹیم سرویلانس کی بھی مدد لینے کے ساتھ ممکنہ مقامات پر تلاشی کر رہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…