Bigg Boss 17: ٹی وی کا سب سے متنازعہ شو بگ باس 17 کے گرینڈ فائنل سے صرف چند دن باقی ہیں۔ ایسے میں تمام کنٹسٹنٹ ونر ٹرافی جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ہفتے عائشہ خان کو گھر سے باہر ہوگئیں ہیں ۔ بگ بوس کے گھر سے باہرآنے سےقبل عائشہ نے منور سے کچھ ایسی باتیں کہیں ہیں ۔جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ اب بھی ان سے اپنی دشمنی برقراررکھیں گی۔
‘بگ باس’ کے فائنل سے چند روز قبل عائشہ خان گھر سے ہوئیں باہر
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وکی جین، ایشا مالویہ اور انکیتا لوکھنڈے کو اس ایلمینیشن کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ جب بگ باس عائشہ کا نام لیتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ تمہارا سفر ختم ہوتا ہے تو یہ سنتے ہی ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ وہاں موجود تمام کنٹسٹنٹ جذباتی ہو جاتے ہیں ۔
منارہ نے عائشہ کو گلے لگا کر کہی یہ جذباتی بات
اس دور ان ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ررہا ہے ۔جس میں ہر کوئی کنٹسٹنٹ جذباتی ہوگیا ہےاور بجھے دل کے ساتھ عائشہ کو الوداع کرتے ہوئے نظرآ رہے ہیں ۔ عائشہ کے بگ باس کے گھرسے جانے سے انکیتا بھی بہت جذباتی ہو جاتی ہیں۔دوسری جانب ایشا مالویہ نے بھی عائشہ خان کو گلے لگایا اور انہیں الوداع کہا۔ وہیں سبھی ماضی کی تلخ باتوں کو بھول کر منارہ بھی عائشہ خان گلے لگانے کے آتی ہیں ۔ اس دوران وہ عائشہ خان سے کہتی ہیں کہ ‘جلد ہی ملتے ہیں آپ کی فلم کے پریمیئر پر حیدرآباد میں ۔’
منور کو الوداع کہتے ہوئے عائشہ خان ان کو بتاتی ہیں کہ
وکی جین عائشہ خان کو گلے لگاکر انہیں اپنی فیملی کہتے ہیں ۔ منور کو الوداع کہتے ہوئے عائشہ ان کو بتاتی ہیں کہ ‘سفر یہیں ختم ہو ا…’ اس سے ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ عائشہ خان مستقبل میں بھی منور کے ساتھ اپنی یہ
لڑائی جاری رکھے گی۔
بار بگ باس کے گھر میں ایویکشن مختلف انداز میں ہوئی ہے
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس بار بگ باس کے گھر میں ایویکشن مختلف انداز میں ہوئی ہے۔ گھر والوں کے لیے ایک روسٹ نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، جہاں تمام کنٹسٹنٹ نے گھر کے اندر لائف سامعین کے سامنے پرفارم کیا۔ وہیں تمام کنٹسٹنٹ کی کارکردگی کو بھی وہاں موجود تمام لوگوں نے ووٹ بھی دیا۔ اس ووٹنگ کی بنیاد پر عائشہ خان کو سب سے کم ووٹ ملنے کی وجہ سے بگ بوس کے گھر سے سے باہر کردیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…