قومی

Manipur’s Statehood Day: وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور، تریپورہ، میگھالیہ کے یوم تاسیس پر لوگوں کو دی مبارکباد، نیک خواہشات کا کیا اظہار

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے تین شمال مشرقی ریاستوں منی پور، تریپورہ اور میگھالیہ کے لوگوں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔ “منی پور کے یوم تاسیس پر، ریاست کے لوگوں کو میری نیک خواہشات،” مودی نے ‘X’ پر ایک پوسٹ میں کہا۔ منی پور نے ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا، “ہمیں ریاست کی ثقافت اور روایات پر فخر ہے۔ میں منی پور کی مسلسل ترقی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

 

مودی نے تریپورہ کے یوم تاسیس پر عوام کو مبارکباد دی اور خواہش ظاہر کی کہ یہ دن ریاست کی عظیم تاریخ اور بھرپور ورثے کا جشن منائے۔ انہوں نے کہا، “میں تریپورہ کے لوگوں کے لئے خوشحالی اور ہم آہنگی کی خواہش کرتا ہوں۔”

 

ایک اور پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا، “میگھالیہ کے لوگوں کو ریاست کا دن مبارک ہو! آج میگھالیہ کی شاندار ثقافت اور اس کے لوگوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کا ایک موقع ہے۔مودی نے کہا کہ “میگھالیہ آنے والے وقتوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔”

 

ریاست میں عسکریت پسندوں کی بڑھتی جارہی ہے دہشت

پچھلے کچھ دنوں سے ریاست میں عسکریت پسندوں کی وجہ سے فسادات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کے وزیر تعلیم بسنت کمار سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ حکومت عسکریت پسندوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ چند دنوں میں عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے سات افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ ان حملوں میں منی پور پولیس کے دو کمانڈوز، چار مقامی اور ایک گاؤں کے دفاعی رضاکار مارے گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ریاست میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ننگتھوکھونگ کھا کھنو گاؤں میں گھس کر چار لوگوں کو ہلاک کر دیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago