انٹرٹینمنٹ

Anant Ambani Wedding: مکیش امبانی نے جتنا  خرچ  کیا اتنے میں  پورا پاکستان تین چار شادیاں کرسکتا ہے، آرزو کاظمی نے کہا کہ بے گانی شادی میں  ‘عبداللہ دیوانہ ہے ؟

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ  تقریب اس وقت سرخیوں میں ہے۔ اننت امبانی کی پری  ویڈنگ سے پہلے کی تقریب میں دنیا بھر سے سرکردہ لوگوں نے شرکت کی۔ اس کا چرچا پاکستان میں بھی زور پکڑ گیا ہے۔ پاکستانی صحافی آرزو کاظمی کا کہنا تھا کہ ‘مکیش امبانی جتنی رقم اپنے ایک بیٹے کی شادی پر خرچ کر رہے ہیں۔اتنے میں تو پاکستان کے سبھی لوگوں کی دو،دو،چار،چار بار شادی ہوجائے۔’

آرزو کاظمی نے کہا کہ ایک کہاوت ہے کہ بے گانی شادی میں  ‘عبداللہ دیوانہ ہے۔’ آج پاکستان میں بھی یہی صورتحال ہے۔ مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی بھارت میں ہو رہی ہے اور پاکستان میں صرف یہی خبرچل رہی ہے۔ کچھ کہہ رہے ہیں کہ مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی پر اتنے پیسے خرچ کردیا توکچھ اور کہہ رہے ہیں۔

پاکستانی صحافی آرزو نے کہا کہ ’’اس پری ویڈنگ میں ایک خاص بات دیکھی گئی کہ ہندوستان کے بڑے اداکار اور اداکارائیں عام بارتی  کی طرح بس س بیٹھ کر جارہے ہیں ، جس طرح  سے پاکستان میں باراتی جاتے ہیں۔‘‘ آرزو نے کہا کہ یہ کام صرف مکیش امبانی ہی  کر سکتے ہیں؟

پاکستان میں خرچ کا چل رہا ہے کلیکشن

آرزو نے ریحانہ  کی  بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جا رہا ہے کہ ریحانہ کو 74 کروڑ روپے ادا کرنے کے بعد بلایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی بہت اچھے گلوکار ہیں، انہیں بلاتے تو بہتر ہوتا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپوں میں ریحانہ کو 171 کروڑ روپے دینے کا پاکستان میں زور شور سے چرچا ہے تو پاکستانی عوام پاگل نہیں تو پھر کیا کریں۔ ہمارے پاس زہر کھانے کے پیسے نہیں ہیں۔ آرزو نے کہا کہ پاکستان میں بہت کچھ چل رہا ہے کہ مکیش امبانی نے پری ویڈنگ سے پہلے 50 ہزار لوگوں کو کھانا پیش کیا ہے اور 2800 قسم کے پکوان تیار کیے ہیں۔ اب سمجھ میں نہیں آتا کہ جب شادی ہوگی تو کیا ہوگا۔

اننت امبانی کی شادی میں ایک بھی پاکستانی نہیں تھا

پاکستانی صحافی نے کہا کہ مکیش امبانی کے بیٹے کی پری ویڈنگ میں ایک بات حیران کن ہے کہ کسی پاکستانی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ انہوں نے پاکستان پر طنز کرتے ہوئے ایسی ہی کئی باتیں کہیں۔ آرزو نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں صرف اننت امبانی کی شادی کا چرچا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مکیش امبانی نے اس ایونٹ میں ایک ہزار کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ پاکستانی لوگ اس رقم کو کبھی پاکستانی روپوں سے اور کبھی امریکی ڈالر سے تبدیل کرکے دیکھ رہے ہیں ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

56 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago