انٹرٹینمنٹ

Archana Puran Singh’s YouTube Account Hacked: ارچنا پورن سنگھ کا یوٹیوب چینل کچھ ہی گھنٹوں میں ہوا ہیک، انہوں نے کہا کہ کچھ اچھا ہونے سے پہلے کچھ برا ہو گیا

ارچنا پورن سنگھ انڈسٹری کی سب سے زیادہ ایکٹیو اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان دنوں وہ کپل شرما کے کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں نظر آ رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں  نے یوٹیوب پر بلاگنگ شروع کی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان کا آغاز اچھا نہیں ہوا۔ اداکارہ  ارچنا پورن سنگھ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا یوٹیوب چینل ‘آپ کا پریوار’ ہفتہ 14 دسمبر کی صبح 2 بجے ہیک ہو گیا تھا اور ابھی تک کچھ بھی  ٹھیک نہیں ہوا ہے۔ اس چینل کے ہیک ہونے کے بعد انہوں نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے سپورٹ مانگا ہے۔

ارچنا پورن سنگھ کا چینل ہوا  ہیک

ارچنا پورن سنگھ جو کامیڈی شوز کی جج رہ چکی ہیں،  ان کا شمار انڈسٹری کی سب سے ایکٹیو اداکارہ میں ہوتا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا ہوا ہے۔ ویڈیو میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہی ہیں کہ ‘ہیلو فرینڈز، ابھی کل ہی میں نے اپنا نیا یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے اور آپ لوگوں نے اتنا پیار دیا ہے کہ اسے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔ لیکن افسوس کے ساتھ یہاں کہنا پڑتا ہے کہ کل میرا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا۔

ارچنا پورن سنگھ کو لگا زور کا جھٹکا دھیرے سے

ارچنا  پورن سنگھ نے مزید بتایا کہ  ‘رات تقریباً 2 بجے کسی نے میرا یوٹیوب چینل ہیک کر لیا، اب تک ہم کچھ سمجھ نہیں پائے کیونکہ وہ چینل ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔’ انہوں نے مزید کہا، ‘میں خوش بھی ہوں اور اداس بھی۔ خوش ہوں کیونکہ مجھے آپ لوگوں کی طرف سے بہت پیار مل رہا ہے اور افسوس کہ کچھ اچھا ہونے سے پہلے کچھ برا ہو گیا۔ میں جانتی ہوں کہ آپ بھی چونک گئے ہوں گے۔ میرے چند گھنٹوں میں لاکھوں فالوورز ہو چکے تھے، لیکن اب ہماری محنت رائیگاں گئی۔ مجھے کوئی نہیں روک سکتا مستی اور مذاق کرنے سے ۔

ارچنا پورن سنگھ اپنے  پریوار کے ساتھ واپسی کریں گی

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ارچنا پورن سنگھ  نے کیپشن میں لکھا، ‘میرا یوٹیوب چینل چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگیا۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو آپ نے مجھے اور میرے خاندان کو دیا ہے۔ ا س کے لئے  میں آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ لویو! چینل ایک یا دو دن میں  واپس شروع ہوجائے گا۔ امید ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ میں آپ سب کو اپ ڈیٹ دیتی  رہوں گی ۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ہی اپنی پریوار  کے ساتھ واپسی کرتی نظر آنے والی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

42 minutes ago

PM Modi Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر پی ایم مودی اورامت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں خدمات کو سراہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

1 hour ago

PM Modi Invites Tourists: وزیر اعظم مودی نے ایکتا نگر کے رین فاریسٹ اور اسکائی واک سے لطف اندوز ہونے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں…

3 hours ago