-بھارت ایکسپریس
AR Rehman Viral Video: آسکر ویننگ میوزک کمپوزر اے آر رحمان کا حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہاہے جسے دیکھ کر یوزرس کی جانب سے کافی رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ دراصل وہ ایک تقریب میں اہلیہ سائرہ کو ہندی میں بات کرنے سے روک رہے ہیں۔ انہو ں نے سائرہ سے ہندی کے بجائے تمل میں بات کرنے کو کہا۔ حال ہی میں، موسیقار نے سائرہ کے ساتھ چنئی میں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی۔ شو کے اینکر نے سائرہ کو اسٹیج پر بولنے کی دعوت دی۔ ان کے ہاتھ میں ایوارڈ بھی نظر آرہاہے۔ آئیے بتاتے ہیں کیا ہے سارا ماجرا؟
اس کلپ میں میں اے آررحمان اہلیہ سائرہ کو جب بولنے کے لئے مائک دیا جاتا ہے تو اے آر رحمان ان سے کہتے ہیں کہ “ہندی میں نہیں، تمل میں بات کریں۔” سائرہ نے آنکھیں بند کر کے کہا او مائی گاڈ۔ حاضرین ہنس پڑے اور تالیاں بجانے لگے۔ پھر وہ مسکراہٹ کے ساتھ انگریزی میں کہتی ہے کہ ‘میری تمل اتنی اچھا نہیں ہے’۔ میں تمل اچھےسے تمل نہیں بول سکتی ہوں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مکمل ویڈیو دیکھنے کے بعد، آپ کو عجیب محسوس نہیں ہوگا. ایسا لگ رہے ہے کہ جیسے وہ سائرہ کی ٹانگ کھینچ رہے ہیں۔اس کے بعد سائرہ شرما جاتی ہیں، اس کے بعد جب سائرہ کو بولنے کے لئے مائک دیا جاتا ہے تو اس سے پہلے ہی اے آر رحمان بول دیتے ہیں کہ ہندی میں نہیں تمل میں بو لنا ہے۔
ایک انٹرویو میں اپنی محبت کی کہانی بتاتے ہوئے سائرہ نے بتایا تھا کہ جب ان کی شادی طے ہوئی تو انہوں نے اے آر رحمان سے صرف دو باتیں پوچھیں تھیں ۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ کیا میں شادی کے بعد انگریزی میں بات کر سکتی ہوں؟ کیا مجھے گاڑی چلانے کی اجازت ہوگی؟
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…