اداکارہ گہنا وششٹھ نے فلمساز انوراگ کشیپ کے خلاف پولیس میں شکایت کی ہے۔
بالی ووڈ فلمسازانوراگ کشیپ ایک بارپھرتنازعہ میں گھرگئے ہیں۔ برہمن سماج کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصرہ کے بعد ہی سوشل میڈیا پرہنگامہ مچا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ ان کے اس تبصرہ کے لئے تنقید کررہے ہیں۔ جہاں گزشتہ دنوں نغمہ نگارمنوج منشترشکلا نے انہیں حد میں رہنے کی نصیحت دی تھی۔ اب اداکارہ گہنا وششٹھ ان کے خلاف شکایت درج کروانے اوشیوارا پولیس اسٹیشن پہنچی ہیں۔
’گندی بات‘ فیم گہنا وششٹھ نے تحریری شکایت دے کرانوراگ کشیپ کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلمسازکے بیان کے بعد سے لوگ کافی ناراض ہیں۔ خاص طورپربرہمن سماج کے لوگوں میں کافی ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ اداکارہ نے بھی اس بیان کو بکواس بتایا ہے۔
اداکارہ نے کیا ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ
ماڈل اوراداکارہ گہنا وششٹھ 21 اپریل یعنی آج ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن پہنچیں۔ جہاں انہوں نے فلم ڈائریکٹرانوراگ کشیپ کے خلاف تحریری شکایت دی ہے۔ ساتھ ہی ایف آئی آردرج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انوراگ کشیپ نے جوبیان دیا ہے، وہ بہت بکواس ہے۔ برہمنوں کوکیا ٹوائلیٹ سمجھ رکھا ہے؟ فلموں کے لئے آپ کچھ بھی بیان دیں گے؟ نشے میں تھے کیا آپ، جواس طرح سے بیان دے رہے ہیں؟ اس دوران اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ 5 سال آپ مصروف رہو، کسی کو فرق نہیں پڑتا، لیکن اس طرح کا بیان اگرکسی اور مذہب کے لئے دیا ہوتا تو اب تک فتوے جاری ہوگئے ہوتے۔
انوراگ کشیپ نے کیا کہا تھا؟
انوراگ کشیپ نے حال ہی میں برہمنوں پرتنقید کی تھی۔ دراصل، انہوں نے ایک شخص کو جواب دیتے ہوئے برہمنوں پر قابل اعتراض تبصرہ کردیا تھا، جس کے بعد سے ہی ہرطرف ہنگامہ ہو رہا ہے۔ کئی مقامات پر فلمسازانوراگ کشیپ کے خلاف معاملہ درج ہوچکا ہے، جس کے بعد انہوں نے معافی مانگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بیان کے بعد سے ہی ان کی فیملی اورخاص طورپربیٹی کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ اس لئے ہے کیونکہ ان کے پوسٹ کو غلط طرح سے سمجھا گیا ہے۔ ساتھ ہی اپیل کی ہے کہ جو کہنا ہے، مجھے کہو، لیکن میری فیملی کو اس میں مت لاؤ۔
کانگریس لیڈر نے نوجوان خواتین، خصوصاً جنریشن زیڈ سے بڑی تعداد میں احتجاج میں شامل…
نیرو ڈھانڈا نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 118 کے اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی…
واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر شروع ہوتے ہی کئی ممالک…
سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے خصوصی گہری نظرثانی (ایس…
عرضی گزار نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ گیانیش کمار کو عبوری طور پر…
سپریم کورٹ نے غیر قانونی احتیاطی حراست کا حکم جاری کرنے پر اتر پردیش حکومت…