قومی

Rohith Vemula Act: راہل گاندھی نے کانگریس کی حکومت والی ریاستوں سے ’’روہت ویمولا ایکٹ‘‘ کے نفاذ میں تیزی لانے کی گزارش کرتے ہوئے لکھے خطوط

کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کے روز کانگریس کے زیر اقتدار تمام ریاستوں یعنی ہماچل پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ کے وزرائے اعلیٰ سے روہت ویمولا ایکٹ کے نفاذ میں تیزی لانے کی گزارش کی ہے۔ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے اپنے خط میں راہل نے روہت ویمولا کی یاد میں پسماندہ طبقوں کے طلبا کے لیے انصاف اور تحفظ کو یقینی بنانے کی جانب ایک قدم کے طور پر اس قانون سازی کی اہمیت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ روہت ویمولا حیدرآباد یونیورسٹی کے ایک 26 سالہ دلت پی ایچ ڈی اسکالر تھے، جن کی جنوری 2016 میں خودکشی کے ذریعے المناک موت نے ملک بھر میں غم و غصے کو جنم دیا تھا۔ اپنے دل دہلا دینے والے خودکشی نوٹ میں ویمولا نے یونی ورسٹیوں میں ذات پات کی بنیاد پر کیے جانے والے امتیازی سلوک کو اجاگر کیا تھا اور ان تلخ حقیقتوں کی طرف توجہ دلائی تھی جو پسماندہ کمیونٹیز کے بہت سے طلباء برداشت کرتے ہیں۔

کیا ہے روہت ویمولا ایکٹ؟

کانگریس پارٹی اب روہت ویمولا ایکٹ پر زور دے رہی ہے۔ یہ ایک مجوزہ قانون سازی ہے، جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں ذات پات کی بنیاد پر امتیاز کو روکنا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے لکھا ’’جب تک ہر طالب علم کو بلا تفریق عزت، تحفظ اور مساوی مواقع نہیں ملتے، ہمارا تعلیمی نظام سب کے لیے منصفانہ نہیں ہو سکتا۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا جی کو خط لکھنے کے بعد، میں نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو جی اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونتھ ریڈی کو بھی یہ قانون نافذ کرنے کے لیے کہا ہے۔ کانگریس پارٹی ہر بچے کو تعلیم تک مساوی رسائی فراہم کرنے اور ذات پات کے امتیاز کو ختم کرنے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔‘‘

مجوزہ روہت ویمولا ایکٹ کا مقصد تعلیمی اداروں میں ذات پات کی بنیاد پر امتیاز کو روکنے اور پسماندہ برادری کے طلبا کو نظر انداز یا ہراساں کیے جانے کے معاملات میں جواب دہی کو یقینی بنانے کے لیے قانونی ذرائع فراہم کرنا ہے۔ اس سے قبل 19 اپریل کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے راہل گاندھی کو خط لکھ کر مطلع کیا تھا کہ انھوں نے اپنے قانونی مشیر اور ٹیم کو روہت ویمولا ایکٹ کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت معاشرے میں مساوات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Asian Games 2026: نیرو ڈھانڈا نے ملک کو دلایا پانچواں گولڈ، خواتین کے ٹریپ انفرادی مقابلے میں رقم کی تاریخ

نیرو ڈھانڈا نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 118 کے اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی…

9 minutes ago

Sambhal Violence Case: سنبھل تشدد کے ملزم افروز کی این ایس اے حراست منسوخ، سپریم کورٹ کا یوپی حکومت پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

سپریم کورٹ نے غیر قانونی احتیاطی حراست کا حکم جاری کرنے پر اتر پردیش حکومت…

2 hours ago