قومی

Naxalites: جھارکھنڈ: انکاؤنٹر میں ایک کروڑ روپے انعام والے نکسلی سمیت 8 نکسلی مارے گئے

عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کو جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع میں CRPF اور پولیس کے CoBRA کمانڈوز کے ساتھ ایک تصادم میں آٹھ نکسلی، بشمول انتہا پسندوں کی مرکزی کمیٹی کے ایک اعلیٰ ترین رکن جس کے سر پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا، مارے گئے۔ انھوں نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ صبح تقریباً 5.30 بجے ضلع کے لالپانیہ علاقے کے لوگو ہلز میں شروع ہوا۔ 209 کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (CoBRA) کے دستوں نے ریاستی پولیس کے ساتھ مل کر یہ آپریشن کیا جس میں آٹھ نکسلیوں کو ہلاک کیا گیا اور ایک اے کے سیریز کی رائفل، تین INSAS رائفل، ایک سیلف لوڈنگ رائفل (SLR)، آٹھ دیسی ساختہ بندوقیں اور ایک پستول ضبط کی۔

ہلاک ہونے والوں میں شدت پسند تنظیم کے مرکزی کمیٹی کا رکن پریاگ مانجھی عرف وویک بھی شامل ہے، جس پر ایک کروڑ روپےکا انعام تھا۔ اس کے علاوہ ہلاک ہونے والوں میں اروند یادو پر 25 لاکھ روپے اور صاحبرام ماجھی پر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ حکام نے بتایا کہ ان پر پولیس نے تشدد کے مختلف معاملات میں مقدمہ درج کیا تھا۔ واضح رہے کہ پولیس مطابق کہ مرکزی کمیٹی ماؤنواز تنظیم کا فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ جھارکھنڈ کے ڈی جی پی انوراگ گپتا نے کہا ’’اس انکاؤنٹر کے ساتھ شمالی چھوٹا ناگ پور علاقے میں ماؤنواز دستوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔‘‘

ڈی جی پی نے نکسلیوں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی

انھوں نے مزید کہا ’’ماؤنوازوں کا ریاست بھر سے تقریباً صفایا ہو چکا ہے۔ وہ صرف چائی باسا علاقے میں ہی رہ گئے ہیں۔ ہم اپنی تمام فورسز بشمول سی آر پی ایف، جھارکھنڈ جیگوار اور جھارکھنڈ آرمڈ پولیس کو سرندا کے علاقے میں منتقل کرنے جا رہے ہیں۔ ہمارا ہدف اگلے 15 سے 20 دنوں میں بارش کے موسم سے پہلے علاقے سے تمام ماؤنواز دستوں کو ختم کرنا ہے۔‘‘ ڈی جی پی نے کہا ’’ہم چائی باسا کے نکسلیوں سے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہمارے پاس ہتھیار ڈالنے والوں کے لیے اچھی پالیسی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ یہ آپریشن مرکزی حکومت کے مارچ 2026 تک ملک سے نکسل ازم کو ختم کرنے کے اعلان کا حصہ ہے۔ دریں اثنا چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ پیر کی شام کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے نئی دہلی میں نارتھ بلاک میں واقع ان کے دفتر میں ملاقات کریں گے تاکہ ریاست میں نکسل مخالف کارروائیوں اور متعلقہ موضوعات کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔ اس سال چھتیس گڑھ میں الگ الگ انکاؤنٹرز میں 140 سے زیادہ نکسلیوں کو گولی ماری گئی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

 

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Dhanteras 2026: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی لیڈروں نے ملک کے عوام کو دھن تیرس کی مبارکباد دی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دھن تیرس کے موقع پر تمام ملک کے باشندوں کو…

15 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو دی دھن تیرس کی مبارکباد پیش کی

دھن تیرس، جسے دھن تریودشی بھی کہا جاتا ہے، کے موقع پر بھگوان دھنونتری کی…

54 minutes ago

A tragic road accident in Jharkhand: جھارکھنڈ میں دردناک سڑک حادثہ ، بے قابو ٹرک نے کئی لوگوں کو روند ا، 7 افراد ہلاک

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔کھونٹی…

2 hours ago

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

11 hours ago