قومی

PM Modi expressed grief over the demise of Pope Francis: پوپ فرانسس کے انتقال پر پی ایم مودی نے دکھ کا کیا اظہار،جلد ہندوستان کا دورہ کرنے والے تھے پوپ فرانسس

پوپ فرانسس  کے انتقال پر وزیراعظم نریندر مودی نے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ویٹی کن نے پیر کو کہا کہ پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کی قیادت کرنے والے پہلے لاطینی امریکی تھے اور 13 مارچ 2013 کو سپریم پوپ منتخب ہوئے تھے۔اپنے دور قیادت کے آخری چند مہینوں کے دوران پوپ کو اپنی خراب صحت کی وجہ سے کئی بار ہسپتال جانا پڑا۔ پوپ فرانسس جارج ماریو برگوگلیو 17 دسمبر 1936 کو بیونس آئرس میں پیدا ہوئے۔ اپنے دور میں انہوں  نے ویٹی کن کی بیوروکریسی کو از سر نو منظم کیا اور 65 سے زیادہ ممالک کا سفر کیا۔2021میں، پوپ فرانسس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندوستان کے دورے کی دعوت قبول کی تھی۔ گزشتہ سال دسمبر میں مرکزی وزیر جارج کورین نے کہا تھا کہ پوپ فرانسس 2025 کے بعد ہندوستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ پوپ فرانسس جلد از جلد ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ لیکن عمر نے ان کے ساتھ وفا نہیں کیا۔

پوپ فرانسس سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے ایکس پر کہا تھاکہ پوپ فرانسس کے ساتھ بہت گرمجوشی سے ملاقات ہوئی، مجھے ان کے ساتھ بہت سے مسائل پر بات کرنے کا موقع ملا اور انہیں ہندوستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ پوپ کو “جلد ہندوستان کا دورہ کرنے” کی دعوت دی گئی تھی، جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2024 میں جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران پوپ فرانسس سے بھی ملاقات کی تھی۔یاد رہے کہ ہندوستان کا دورہ کرنے والے آخری پوپ جان پال دوم تھے، جو 1999 میں ایشیا میں چرچ پر پوپ کی دستاویز جاری کرنے کے لیے نئی دہلی آئے تھے۔

 

پی ایم مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے کہاکہ پوپ فرانسس کو دنیا بھر کے کروڑوں لوگ ہمدردی، عاجزی اور روحانی ہمت کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ چھوٹی عمر سے ہی، انہوں نے اپنے آپ کو یسوع مسیح کے نظریات کو سمجھنے کے لیے وقف کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنے دل سے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی خدمت کی۔پی ایم مودی نے کہا کہ وہ پوپ فرانسس کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو شوق سے یاد کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Bike rider Shivani Chauhan: گرفتاری کافی نہیں، سخت سزا ملنی چاہیے، گڑگاؤں ہٹ اینڈ رن کے ملزم کلیان بینسلا پر بولیں رائیڈر سیا

سیا نے کہا کہ انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں پورا واقعہ بتایا…

43 minutes ago

Sara Tendulkar: سارہ تندولکر کا دلکش انداز، بھابھی کے ساتھ دیے پوز، مداحوں کو گنیش چترتھی کی مبارکباد

سارہ تندولکر نے منگل کی صبح انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان میں…

1 hour ago

Maulana Arshad Madani on UCC: یو سی سی پر مولانا ارشد مدنی نے اٹھائے سوال، کہا- ملک آئین سے چلے گا یا کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے سے؟

مولانا ارشد مدنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم ایسا کوئی قانون قبول نہیں…

2 hours ago

UPI Charge Rule: یو پی آئی کے نئے قواعد، کس سے، کب، کتنا اور کہاں وصول کیا جائے گا چارج؟

حکومت نے واضح کیا ہے کہ تاجر ایم ڈی آر فیس کا بوجھ صارفین پر…

2 hours ago