بھارت ایکسپریس–
Amitabh Bachchan Rejected This Film: بالی ووڈ کے مشہوراداکار فیروز خان نے اپنی فلمی کیریئرمیں کئی ایسے کردارنبھائے ہیں، جو کامیاب ہوگئے۔ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن کے لئے بھی فیروزخان جانے جاتے تھے۔ وہ سال 1980 میں ایک فلم بنانا چاہتے تھے، جس میں وہ امیتابھ بچن کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔
مگربگ بی نے اس فلم میں کام کرنے سے انکارکردیا تھا، جس کے بعد وہ ونود کھنہ کومل گئی۔ اس فلم نے ونود کھنہ کو راتوں رات سپراسٹاربنا دیا تھا۔ ایسے میں آئیے آپ کوبتاتے ہیں آخرہم کس فلم کی بات کررہے ہیں۔
ونود کھنہ نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے
ونود کھنہ نے اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ وہیں ان کی زندگی میں ایک وقت وہ بھی تھا، جہاں انہوں نے اداکاری چھوڑ کر روحانیت کو منتخب کیا۔ اس کے بعد جب وہ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں شروعات کی توجیسے انہوں نے تاریخ ہی رقم کردی تھی۔ ونود کھنہ نے امیتابھ بچن کی ٹھکرائی گئی فلم سے اپنا کیریئر دوبارہ بنا لیا تھا۔
امیتابھ بچن نے ٹھکرائی یہ فلم
70 کی دہائی میں امیتابھ بچن کی فلمیں سب سے زیادہ ہٹ ہو رہی تھیں، انہیں ہٹ مشین کہا جانے لگا تھا۔ وقت کی کمی کی وجہ سے امیتابھ بچن نے کئی ہٹ فلموں کی پیشکش مسترد کردی تھی، جس میں ’قربانی‘ فلم بھی شامل ہے۔ فیروزخان امیتابھ بچن سے متعلق فلم ’قربانی‘ بنانا چاہتے تھے، لیکن ان کے پاس وقت نہیں تھا۔ فیروز خان زیادہ انتظارنہیں کرنا چاہتے تھے اورانہوں نے اس فلم کے لئے ونود کھنہ کو سائن کرلیا۔
اس فلم نے راتوں رات بنایا سپراسٹار
فلم ’قربانی‘ سال 1980 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے ونود کھنہ کے کیریئرکی سب سے شانداراورسپرہٹ فلم بنی، جس نے انہیں سپراسٹار بنا دیا۔ فلم کی فیروزخان نے ہدایت کاری کی تھی اوراس میں ونود کھنہ، زینت امان، امجد خان، شکتی کپور، ارون ایرانی، امریش پوری اورقادرخان لیڈ رول میں نظرآئے تھے۔ ریلیزکے بعد ’قربانی‘ کوبلاک بسٹرڈکلیئرکردیا گیا تھا۔ 1980 میں اس فلم نے سب سے زیادہ کمائی کی تھی۔ 2.5 کروڑ کے بجٹ میں بنی اس فلم نے 25 کروڑ روپئے کا کلیکشن کیا تھا۔ آج بھی امیتابھ بچن کو اس فلم کو نہ کرنے کا افسوس ہوتا ہے۔
جن سنیاسی بن گئے تھے ونود کھنہ
کئی سپرہٹ فلم دینے کے بعد ونود کھنہ اوشو سے جڑے۔ اس درمیان ونود کھنہ کا دل تبدیل ہونے لگا تھا۔ وہ اوشو سے ایسے انسپائر ہوئے تھے کہ انہوں نے آشرم میں 5 سال گزار دیئے۔ اس درمیان ونود کھنہ اپنے سپراسٹار والی زندگی سے ہٹ گئے۔ 1987 میں ونود کھنہ نے پھر سے فلموں میں واپسی کی۔ اس درمیان انہوں نے ’دیاوان‘ اور ’انصاف‘ جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔
بھارت ایکسپریس–
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…