بھارت ایکسپریس–
Team India T20 Rankings: آئی سی سی نے حال ہی میں ٹی-20 رینکنگ جاری کی ہے۔ اس میں ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو نقصان ہوا ہے، لیکن سوریہ کمار یادو اور یشسوی جیسوال کا جلوہ برقرار ہے۔ آل راؤنڈرس کی رینکنگ میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ انگلینڈ کے بہترین کھلاڑی لیام لیونگسٹون ٹاپ پرآگئے ہیں۔ جبکہ ہاردک پانڈیا ایک مقام نیچے کھسک گئے ہیں۔ ریتو راج گائیکواڑ 9ویں نمبر پر بنے ہوئے ہیں۔ گیند بازوں کی ٹی-20 رینکنگ میں ٹاپ-10 میں ایک بھی ہندوستانی نہیں ہے۔
ہاردک پانڈیا ٹیم انڈیا کے لئے کئی مواقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں، لیکن وہ موجودہ ٹی-20 رینکنگ میں ایک مقام نیچے کھسک گئے ہیں۔ ہاردک پانڈیا پہلے چھٹے مقام پر تھے، لیکن وہ اب ساتویں مقام پر آگئے ہیں۔ آل راؤنڈرس کی ٹی-20 رینکنگ میں ہاردک پانڈیا واحد ہندوستانی ہیں، جوکہ ٹاپ-10 میں بنے ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کے لیونگسٹون ٹاپ پرہیں۔ انہں نے سات مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔ مارکس اسٹوئنس دوسرے نمبرپر ہیں۔ جبکہ زمبابوے کے سکندررضا تیسرے نمبرپرہیں۔
یشسوی جیسوال-سوریہ کمار یادوکا نہیں بدلا مقام
ٹی-20 رینکنگ پر نظرڈالیں تو سوریہ کمار یادو نمبر دو پربنے ہوئے ہیں۔ ٹریوس ہیڈ ٹاپ پر ہیں۔ ٹیم انڈیا کے نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال نمبر-4 پر بنے ہوئے ہیں۔ ان کے مقام میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ انگلینڈ کے فلپ سالٹ نمبر تین پر ہیں۔ ٹیم انڈیا کے کھلاڑی ریتو راج گائیکواڑ 9ویں نمبرپرہیں۔ ان کا مقام بھی نہیں بدلا ہے۔ بابراعظم پانچویں اورمحمد رضوان چھٹے مقام پرہیں۔
گیندبازی رینکنگ میں ٹاپ-10 میں نہیں ہیں ایک بھی ہندوستانی
ٹی-20 گیند بازی رینکنگ پر نظرڈالیں تو ٹاپ-10 میں ایک بھی ہندوستانی نہیں ہیں۔ اس میں ٹاپ پر انگلینڈ کے عادل رشید ہیں۔ ویسٹ کے عاقل حسین دوسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ راشد خان تیسرے نمبر پر ہیں۔
بھارت ایکسپریس–
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…