قومی

NPS Vatsalya: این پی ایس واتسلیہ: آئندہ پیڑھی کے لیے ایک عمدہ سرمایہ کاری

از قلم: شری رام ایئر، منیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای اوایچ ڈی ایف سی پنشن فنڈ

آج کی دنیا میں مالی لحاظ سے مستحکم مستقبل کی ضمانت ازحد اہم ہے۔ ’’این پی ایس واتسلیہ اسکیم ‘‘ بچوں کے لیے پیدائش سے لے کر سبکدوشی تک ایک فنڈ  قائم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، انہیں مالی خودکفالت کے راستے پر گامزن کرتی ہے۔ اس کا مقصد نابلغان کی بہتری ہے، یہ اسکیم والدین کو ان کے لیے  جلد از جلد تعاون جمع کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس کے ذریعہ وہ اس امر کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ان کے بچے کا مالی مستقبل ایک مضبوط آغاز کے ساتھ ہوا ہے۔

18برس کی عمر کو پہنچنے پر بچے اس میں سرمایہ کاری جاری رکھ سکتے ہیں، اپنی دولت کو دائمی اضافے کی شکل میں بڑھا سکتے ہیں جو انہیں بلوغت میں پہنچ کر کامیاب ہونے میں مدد دے سکتی ہے۔

آئندہ پیڑھی کی اختیار دہی

این پی ایس واتسلیہ اپنے آپ میں سرمایہ کاری سے بھی آگے کی جامع اسکیم ہے، یہ نوجوان افراد کو مالی آزادی کے حصول کے لیے اختیار فراہم کرتی ہے۔ والدین اور سرپرستوں کی حوصلہ افزائی کرکے کہ وہ اس اسکیم پر جلد از جلد عمل شروع کریں، اسکیم مستقبل کی پیڑھیوں کی مالی خیرو عافیت کو محفوظ بنانے میں ایک محوری کردار ادا کرتی ہے۔ یہ حکومت کے مالی طور پر محفوظ ملک کی تعمیر کی تصوریت سے ازحد ہم آہنگ اسکیم ہے۔

اس سال کی بجٹ تقریر میں اسکیم کے اعلان کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے زور دے کر کہا تھا کہ این پی ایس واتسلیہ والدین اور سرپرستوں کے ذریعہ نابالغ افراد کے لیے بچت کرنے کا ایک منصوبہ ہے جب ایک مرتبہ ان کی عمر 18 برس تک پہنچ جائے گی اس وقت یہ منصوبہ بڑی آسانی کے ساتھ ایک باقاعدہ این پی ایس کھاتے میں بدلا جا سکتاہے۔

این پی ایس واتسلیہ کیا ہے؟

این پی ایس واتسلیہ قومی پنشن اسکیم (این پی ایس) کی ایک بدلی ہوئی شکل ہے جو نابالغوں کے لیے وضع کی گئی ہے، یہ اسکیم والدین یا سرپرستوں کو اپنے بچوں کے لیے ایک سرمایہ کاری کھاتہ کھولنے کا راستہ فراہم کرتی ہے اور اس میں باقاعدگی سے وہ اپنا شرح تعاون جمع کر سکتے ہیں۔ جب بچہ 18 برس کا ہوگا تو یہی کھاتہ ایک معیاری این پی ایس میں بدل جاتا ہے، جس سے نوبالغ کو اپنے سرمایہ کاری فیصلوں پر پورا اختیار حاصل ہو جاتا ہے۔

18 برس کی عمر کے بعد حاصل ہونے والے فوائد

ایک مرتبہ جب بچہ بلوغت کی عمر تک پہنچ جاتا ہے، این پی ایس واتسلیہ ایک باقاعدہ این پی ایس کھاتے میں بدل جاتی ہے۔ یہ لگاتار شرح تعاون کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، مالی نظم و ضبط کو پروان چڑھاتی ہے اور طویل المدت دولت سازی کا راستہ ہموار کرتی ہے۔ یہ اسکیم کفایت کی عادت پیدا کرتی ہے۔ مالی تحفظ فراہم کرنے کے تئیں یہ ایک اہم قدم ہوتا ہے۔

یہ کس طرح کام کرتی ہے؟

این پی ایس واتسلیہ روایتی این پی ایس کے ڈھانچے سے مماثل ہے اور اسی انداز میں کام کرتی ہے۔  یہ مساوی سرمایہ ہائے حصص، سرکاری تمسکات اور کارپوریٹ بانڈس کا ایک متوازن پورٹ فولیو ہے جو استحکام اور نمو کے مضمرات کو یقینی بناتی ہے۔ بنیادی خیال یہ ہے کہ جلد از جلد سرمایہ کاری کا عمل شروع کیا جائے جس کے نتیجے میں طویل المدت عرصے میں فوائد دائمی اضافے کی شکل میں حاصل ہوتے ہیں۔

بچوں کے لیے کلیدی حیات کے سنگ ہائے میل میں تعاون فراہم کرنے کے لیے وضع کی گئی اسکیم ایسی ہے جو والدین کو ان کی سرمایہ کاری کے عمل میں کافی آسانی فراہم کرتی ہے، وہ اس کے ذریعہ ایک متنوع پورٹ فولیو بہم پہنچا سکتے ہیں۔ 18 برس کی عمر کو پہنچنے پر بچہ اس پر اپنا اختیار حاصل کر سکتا ہے۔ وہ یہ فیصلہ لے سکتا ہے کہ کس طرح سرمائے میں اور سرمایہ کاری کی جائے یا اس کو بڑھایا جائے جیسا کہ بالغ افراد این پی ایس کے معاملے میں کرتے ہیں۔

دائمی اضافے کی قوت: صورتحال کو یکسر بدلنے والی بات

این پی ایس واتسلیہ کے ازحد اہم فوائد میں سے ایک فائدہ دائمی اضافہ ہے۔ اوائل عمری میں ہی ابتدا ہونے سے سبسکرائبر کو دائمی طور پر 18 برسوں کا اضافی فائدہ حاصل ہوتا ہے جو اپنے آپ میں بامعنی دولت جمع کرنے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر والدین سالانہ بنیاد پر اپنے بچے کی پیدائش کے فوراً بعد سے لے کر 50 ہزار روپئے سالانہ کا تعاون فراہم کرتے ہیں، اس میں دس فیصد کے بقدر کا سالانہ ریٹرن بھی شامل ہوتا ہے تو اس صورت میں مجموعی سرمایہ نمو پذیر ہوکر بچے کی 18 برس کی عمر تک پہنچنے پر 25 لاکھ روپئے کے بقدر ہو سکتا ہے۔ اگر نوبالغ فرد خود اپنے ذریعہ پیسہ کمانے کے آغاز تک سرمائے کو لگا کر رکھتا ہے تو یہ سرمایہ 25 برس کی عمر تک 40 لاکھ روپئے کے بقدر تک پہنچ سکتا ہے۔  اگر یہ افراد اپنی آمدنی سے سالانہ بنیاد پر 60 برس کی عمر تک پہنچنے تک 50 ہزار سالانہ کا تعاون جمع کرتے ہیں تو یہ سرمایہ فروغ پذیر ہوکر تقریباً 12.5 کروڑ روپئے کے بقدر تک پہنچ سکتا ہے۔ این پی ایس واتسلیہ کے ابتدائی شرح تعاون کے بغیر یہ رقم محض 1.5 کروڑ روپئے کے بقد رہوگی، یعنی آٹھ گنا کے بقدر کا فرق واقع ہو جائے گا جس سے اس اسکیم کے  وہ مضمرات منظر عام پر آتے ہیں جو یہ دولت کی بہم رسانی میں ادا کر سکتی ہے۔  تمام تر حساب اس حقیقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے لگایا گیا ہے کہ اس اسکیم میں پوری زندگی میں روایتی انداز میں دیکھیں تو دس فیصد سالانہ کے بقدر کا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

سرمایہ کاری کے متبادل

معیاری این پی ایس کے عین مطابق، این پی ایس واتسلیہ مساوی سرمایہ ہائے حصص، سرکاری تمسکات اور کارپوریٹ بانڈس کا ایک مرقع فراہم کرتی ہے۔ شرح تعاون دینے والے اپنی پسند کے مطابق خودکار طور پر (لائف سائیکل فنڈ جیسے ایل سی 25، ایل سی 50، اور ایل سی 75) یا اپنے اہداف اور خدشات مول لینے کی قیمت پر مبنی سرگرم متبادل اختیار کر سکتے  ہیں۔

این پی ایس کی کامیابی کے تحت ہم نظر ڈالیں تو اگست 2024 تک 13 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر کے اثاثے زیر انتظام آچکے ہیں۔ یہ این پی ایس واتسلیہ کے لیے ایک مضبوط مثال ہے۔

این پی ایس واتسلیہ ہی کیوں چنیں؟

والدین لگاتار اس امر کے لیے کوشاں رہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو دونوں یعنی مالی اور جذباتی تحفظ فراہم کریں۔ این پی ایس واتسلیہ اسکیم اس عہد بندگی کو ایک کلی طور پر وقف سرمایہ کاری کھاتے کی پیشکش کے ذریعہ مستحکم بناتی ہے جو وقت کے ساتھ نمو پذیر ہوتا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف یہ کہ زندگی کے اہم اہداف مثلاً تعلیم میں معاون ثابت ہوتا  بلکہ آئندہ پیڑھی کے لیے بامعنی دولت سازی کے لیے دائمی فائدہ فراہم کرنے کی قوت بھی رکھتا ہے۔

اضافی طور پر، یہ بہت اوائل عمر میں ہی بچوں میں کفایت شعاری کا سلیقہ پروان چڑھاتی ہے، انہیں اپنے سرمائے کی منصوبہ بندی کی حوصلہ افزائی حاصل ہوتی ہے اور وہ دولت کے انتظام کے تئیں ایک صحت مند رجحان کے حامل بن جاتے ہیں۔

نتیجہ

این پی ایس واتسلیہ ایک اختراعی مالی ذریعہ ہے جو والدین کو ان کے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی غرض سے اختیار دہی کے لیے وضع کی گئی ہے۔ کفایت شعاری کے لیے ایک سلیقے کو پروان چڑھا کر اور انہیں طویل المدت دولت بہم رسانی کی سہولت فراہم کرکے یہ اسکیم آئندہ پیڑھی کے لیے ایک عمدہ سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

دائمی اضافے پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے نیز اوائل مالی منصوبہ بندی کے ساتھ این پی ایس واتسلیہ اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ مالی تحفظ کے تئیں سفر پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہو جائے۔

Bharat Express

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

2 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago