انٹرٹینمنٹ

Amitabh Bachchan Hospitalization Fake News: محفوظ ہیں امیتابھ بچن، فرضی خبروں نے مداحوں کو کر دیا تھا مایوس

Amitabh Bachchan Hospitalization Fake News: بگ بی امیتابھ بچن کے کروڑوں مداح ہیں جو ہمیشہ اداکار کی حفاظت کے لیے دعا کرتے ہیں۔ کل خبر آئی تھی کہ بگ بی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔ شام تک خبر آئی کہ امیتابھ بچن کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ، نہ تو کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال اور نہ ہی امیتابھ بچن کے دفتر نے 81 سالہ اسٹار کے اسپتال میں داخل ہونے یا ڈسچارج ہونے کی تصدیق کی۔ ان سب کے درمیان امیتابھ کو ایک اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اپنی ٹیم کو چیر کرتے نظر آئے امیتابھ بچن

شام کو، ان کے اسپتال جانے کی خبر سامنے آنے کے چند گھنٹوں بعد، امیتابھ بچن آئی ایس پی ایل کے فائنل میچ کے دوران اپنی ٹیم ماجھی ممبئی کے لیے چیر کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں بگ بی کو پورے جوش و خروش کے ساتھ اپنی ٹیم کو چیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بگ بی کے ساتھ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی ایک ساتھ نظر آئے۔ اس دوران امیتابھ بچن کو سفید ہوڈی پہنے دیکھا گیا جسے انہوں نے سیاہ جوگرز اور اسپورٹس شوز کے ساتھ جوڑا تھا۔ یہی نہیں کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر بھی دونوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں نظر آئے۔؎

محفوظ ہیں امیتابھ بچن

میچ کے دوران ان کے بیٹے ابھیشیک کی ایک تصویر سامنے آئی تھی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں بچن اسٹیڈیم سے نکلتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب ہجوم میں سے کوئی ان سے ان کی صحت کے بارے میں پوچھ رہا ہے۔ اداکار نے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سب ٹھیک ہے۔ اس کے بعد اس آدمی نے ان سے پوچھا کہ آپ کیسے ہیں؟ سب کچھ ٹھیک ہے؟ اس پر بچن نے کہا کہ فرضی خبریں‘‘ آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ انورادھا پوڈوال بی جے پی میں شامل

دوپہر کو پھیلی تھی طبیعت خراب ہونے کی خبر

دوپہر کو خبریں آنے لگیں کہ امیتابھ بچن چیک اپ کے لیے کوکیلا بین اسپتال گئے ہیں۔ دیگر رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کی ٹانگ میں ‘بلاکیج’ صاف کرنے کے لیے انھیں انجیو پلاسٹی کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کچھ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان کی بلاک شدہ شریان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

55 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

4 hours ago