حیدرآباد پولیس نے منشیات کے مبینہ کیس میں اداکارہ راکل پریت سنگھ کے بھائی امان پریت سنگھ سمیت چار دیگر کو گرفتار کر لیا ہے۔ تلنگانہ کے محکمہ انسداد منشیات نے ان کے پاس سے 35 لاکھ روپے مالیت کی 199 گرام کوکین، دس سیل فون اور دو پاسپورٹ ضبط کیے ہیں۔ سائبرآباد کے پولس کمشنر اویناش موہنتی نے کہا کہ امان ان گاہکوں میں سے ایک تھا جو یہ منشیات خریدتے تھے۔
پولیس نے امن پریت سنگھ سمیت کل تیرہ منشیات استعمال کرنے والوں کا نام لیا ہے اور ان میں سے چھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ منشیات فراہم کرنے والوں میں سے ایک اہم ملزم کی شناخت نائیجیریا کے اونوہا بلیسنگ کے طور پر کی گئی ہے، جو بنگلورو میں ہیئر اسٹائلسٹ ہے اور اس کے خلاف پہلے سے بھی مقدمات درج ہیں۔
تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو، سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) اور راجندر نگر پولیس نے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، جن میں دو نائجیرین باشندے بھی شامل ہیں، جو شہر میں ہائی پروفائل گاہکوں کو کوکین فروخت کررہے تھے۔
تلنگانہ پولیس نے ایک بیان میں کہا، “تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو نوجوانوں/طلباء سے درخواست کرتا ہے کہ وہ منشیات کا شکار نہ بنیں اور والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے اور پولیس سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنا چاہیے۔”
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راکل پریت سنگھ سے بھی پوچھ تاچھ کی ہے۔
پچھلے سال انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راکل پریت سنگھ کو منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کیس میں طلب کیا تھا۔ اس حوالے سے تفتیشی ایجنسی نے 33 سالہ اداکارہ کا 2022 اور 2021 کا بیان بھی قلمبند کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…