بھارت ایکسپریس۔
Akshay Kumar: بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار یعنی اکشے کمار کی قسمت کافی عرصے سے اچھی نہیں چل رہی ہے۔ ان کی ایک کے بعد ایک پانچ فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں۔ اکشے کمار کی آخری ریلیز ‘سیلفی’ ٹکٹ کھڑکی پر اوندھے منہ گری۔ ایسے میں اکشے کافی عرصے سے ایک زبردست ہٹ فلم کے لیے ترس رہے ہیں۔ وہیں اپنی شبیہ بچانے کی خاطر اکشے نے کیا بڑا اعلان ہے۔ دراصل کھلاڑی کمار نے کامیڈی فرنچائز ‘ہاؤس فل 5’ کی پانچویں قسط کا اعلان کیا ہے۔
تنقید سے ناراض ہو جاتا ہے
اکشے کمار نے کہا، “میری زندگی میں اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔ ایک عام بات یہ ہے کہ جب سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے تو سب تعریف کرتے ہیں اور جب ایسا نہیں ہوتا ہے تو وہ اس سے زیادہ تنقید کرتے ہیں جتنا آپ سوچ نہیں سکتے ہیں۔”
ہٹ یا فلاپ معاملہ
اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہ ان کی فلم کے باکس آفس کے اعداد و شمار انہیں انہیں پریشان کرتے ہیں۔اکشے نے کہا، “یقیناً، وہ کرتے ہیں۔ ہم باکس آفس کے اعداد و شمار کی وجہ سے بنتے یا بگڑتے ہیں ۔ آپ اسے ہٹ اور فلاپ کہتے ہیں۔ ناظرین ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم کب صحیح ہیں اور کہاں ہم غلط ہورہے ہیں۔.
اکشے کمار نے ‘ہاؤس فل 5’ کا پوسٹر جاری کر دیا
فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اکشے کمار نے دعویٰ کیا کہ فلم میں ‘پانچ گنا پاگل پن’ ہوگا۔ہاؤس فل 5 کی ہدایت کاری ترون منسوکھانی کریں گے اور اسے ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کریں گے۔
اکشے کمار کی یہ 5 فلمیں جو بری طرح ناکام ہوئیں
اکشے کمار کو کبھی بالی ووڈ کی ہٹ مشین مانا جاتا تھا۔ لیکن پچھلے کچھ سالوں سے ان کی فلمیں باکس آفس پر بری طرح فلوپ ہورہی ہیں۔ اکشے کمارکی کون سی پانچ فلمیں ان کے کیرئیر کے لیے تباہ کن ثابت ہوئیں۔
سیلفی– اکشے کمار کی فلم ‘سیلفی’ ان کی آخری ریلیز فلم تھی۔ اس فلم میں عمران ہاشمی بھی اہم کردار میں نظر آئے۔ فلم کے بارے میں کافی چہ مگوئیاں ہوئیں ۔لیکن ریلیز کے بعد اسے ناظرین نے مسترد کر دیا۔ ‘سیلفی’ کا لائف ٹائم کلیکشن 16.85 کروڑ تھا۔ اور سیلفی بھی اکشے کے کیرئیر کی سب سے کم کمائی کرنے والی فلم تھی۔
رامسیتو– اکشے کمار کی ‘رام سیتو’ گزشتہ سال 25 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہوئی تھی۔ دیوالی پر ریلیز ہونے والی یہ فلم بھی باکس آفس پر کوئی کامیابی نہیں دکھا سکی اور اس کا لائف ٹائم کلیکشن 71.87 کروڑ روپے رہا۔
رکشا بندھن– اکشے کمار کی ‘رکشا بندھن’ ان کی تیسری فلاپ فلم تھی۔ یہ فلم 11 اگست 2022 کو ریلیز ہوئی تھی۔ بھائی بہن کے رشتے اور جہیز کے مسئلے کو اجاگر کرنے والی یہ فلم بھی شائقین کو پسند نہیں آئی۔ اس کا لائف ٹائم کلیکشن 44.39 کروڑ روپے تھا۔
سمراٹ پرتھویراج – ان کی بڑے بجٹ کی فلم ‘سمراٹ پرتھویراج’ بھی اکشے کمار کی لگاتار فلاپ فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔ یہ فلم 3 جون 2022 کو ریلیز ہوئی تھی ۔لیکن شائقین نے اسے مسترد کر دیا۔ اس کا لائف ٹائم کلیکشن 68.05 کروڑ روپے تھا۔
بچن پانڈے– اکشے کی ایک اور فلاپ فلم ‘بچن پانڈے’ بھی سال 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کو بھی شائقین کی طرف سے کوئی خاص ردعمل نہیں ملا۔ ‘بچن پانڈے’ کا لائف ٹائم کلیکشن 49.98 کروڑ روپے تھا۔
اکشے کمار کی پچھلی ریلیز ہونے والی پانچ فلمیں بیک ٹو بیک فلاپ ہوئیں، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ‘ہاؤس فل 5’ اکشے کمار کے ڈوبتے ہوئے کیرئیر کو پار کر پاتی ہے یا پھر نہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…