قومی

Arif Mohammad Khan on Uniform Civil Code: یونیفارم سول کوڈ سے متعلق کیرلا کے گورنر عارف محمد خان کا آیا بڑا بیان، مذہب سے متعلق کہی یہ بات

Kerla Governor On Uniform Civil Code: کیرلا کے گورنرعارف محمد خان نے یونیفارم سول کوڈ (یوسی سی) سے متعلق چل رہی بحث اور خدشات کے درمیان اپنی خاموشی توڑی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ کسی کے مذہب کو ٹارگیٹ نہیں کرتا ہے بلکہ یہ ملک کے سبھی شہریوں کے لئے مساوی قانون کی بات کرتا ہے۔

عارف محمد خان نے کہا کہ جیسے کہ اس ملک میں ہندو کوڈ بل گزشتہ 70 سالوں سے نافذ ہے اور وہ مساوی طورپر ہندو، سکھ، بودھ اور جین پر بھی نافذ ہے، لیکن وہاں آج تک کوئی تنازعہ نہیں ہوا کیونکہ یہ آپ کے ذاتی برتاو کو ٹارگیٹ نہیں کرتا ہے۔

کیرلا کے گورنر نے کہا کہ جس طرح سے کیرلا میں شادی ہوتی ہے، ویسے شادی یوپی میں نہیں ہوتی۔ دونوں جگہ شادی ہونے کی روایت الگ الگ ہے۔ دونوں کی تہذیب مختلف ہے، لیکن باوجود اس کے یہ قانون دونوں کو متاثرنہیں کرتا ہے۔ کوئی بھی قانون آپ کی تہذیب، رسم ورواج اور طورطریقوں کو نشانہ نہیں بنا سکتا۔کوٹارگیٹ کر ہی نہیں کرسکتا۔

 یونیفارم سے متعلق لاکمیشن نے مانگے ہیں مشورے

ملک میں ایک مساوی قانون بنانے سے متعلق لاکمیشن نے گزشتہ دنوں ملک کے شہریوں سے 15 جولائی تک تحریری طور پر ان کے مشورے مانگے تھے۔ ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے لاکمیشن نے کہا تھا کہ ملک کے سبھی شہری ایک مساوی شہری قانون کے لئے اپنے اپنے مشورے تحریری طور پر 15 جولائی تک ہم کو بھیج دیں۔ اس کے بعد اس بحث نے گزشتہ دنوں تب مزید زور پکڑ لیا جب وزیراعظم مودی نے اس پرتبصرہ کردیا۔ وزیراعظم نریندر مودی بھوپال میں بی جے پی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک گھر دو قانون نہیں چل سکتا ہے۔ ملک کے سبھی شہریوں کے لئے ایک مساوی قانون ہونا ہی چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ 15 جولائی سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں یونیفارم سول کوڈ پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ اس سیشن میں یونیفارم سول کوڈ کے بل کو پیش کیا جائے اور بحث کے بعد اس کو قانون بنایا جائے۔ حالانکہ اس معاملے پر حکومت اوراپوزیشن آمنے سامنے ہیں۔ ایک طرف کانگریس اس قانون کی مخالفت کر رہی ہے وہیں دوسری طرف عام آدمی پارٹی، شیو سینا (ادھو گروپ) نے بھی یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، اس سے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago