انٹرٹینمنٹ

Ajay Devgan talks about Singham Again: ’سنگھم اگین‘ کا ابھی باقی ہے کچھ کام، اجے دیوگن نے بتائی وجہ

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن نے اپنی اگلی فلم ‘سنگھم اگین’ کے بارے میں ایک بڑا اپ ڈیٹ شیئر کیا۔ اداکار نے جمعرات کو جوہو، ممبئی میں میڈیا سے بات کی۔ جب میڈیا نے اجے سے پوچھا کہ کیا ‘سنگھم اگین’ 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر ریلیز ہوگی، تو اجے نے جواب دیا، ‘فلم پر ابھی کچھ کام باقی ہے، ہمیں کچھ حصوں کی شوٹنگ کرنی ہے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ ایک بڑی فلم ہے اور ہم جلد بازی میں کچھ نہیں کرنا چاہتے، جلد بازی میں کام خراب ہو جاتا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ایسا ہو۔’

‘سنگھم’ اور ‘سنگھم ریٹرنز’ کے بعد ہدایت کار روہت شیٹی کی ‘سنگھم اگین’ کاپ یونیورس کی پانچویں اور ‘سنگھم’ فرنچائز کی تیسری فلم ہے۔ اس میں اجے ایک بار پھر باجی راؤ سنگھم کے کردار میں نظر آئیں گے۔ دیپیکا پدوکون پہلی خاتون پولیس اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گی۔

فلم میں کرینہ کپور خان، اکشے کمار، رنویر سنگھ، ٹائیگر شراف، ارجن کپور اور جیکی شراف بھی ہیں۔ حال ہی میں روہت شیٹی نے فلم کا کشمیر شیڈول مکمل کیا۔ اگر ‘سنگھم اگین’ 15 اگست کو ریلیز ہوتی ہے تو اس کا باکس آفس پر اللو ارجن کی ‘پشپا 2: دی رول’ سے ٹکر ہوگی۔

اجے دیوگن کی دو فلمیں ‘شیطان’ اور ‘میدان’ حال ہی میں ریلیز ہوئیں۔ اب ان کی فلم ‘اوروں میں کہاں دم تھا’ بھی سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ یہ فلم 5 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تبو ایک بار پھر اجے کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

13 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

15 hours ago