شادی کے 6 سال بعد دیپیکا پڈوکون بننے والی ہیں ماں؟ جانئے رنویر سنگھ کب بنیں گے باپ؟
Deepika Padukone Pregnant: بالی ووڈ کی مقبول جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ دپیکا-رنویر کے گھر بہت جلد خوشیاں آنے والی ہیں۔دراصل دیپیکا ماں بننے والی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ دیپیکا کے حاملہ ہونے کی خبر سن کر مداح پرجوش ہو گئے ہیں۔ دیپیکا نے پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ ستمبر میں بچے کو جنم دیں گی۔
پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے دیپیکا نے ہاتھ جوڑ کر اور بری نظر والا ایموجی پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے جو پوسٹر شیئر کیا ہے اس میں لکھا ہے – ستمبر 2024، دیپیکا-رنویر۔ اس تصویر پر بچوں کے کپڑے، جوتے، غبارے بھی دکھائے گئے ہیں۔ جو بہت پیارے لگ رہے ہیں۔
مشہور شخصیات نے دی مبارکباد
دیپیکا کے حمل کی خبر سن کر مشہور شخصیات سے لے کر مداحوں تک سبھی خوشی سے لبریز ہیں۔ ہر کوئی انہیں ڈھیروں نیک خواہشات دے رہا ہے۔ وکرانت میسی نے لکھا- او ایم جی… آپ دونوں کے لیے بہت سی نیک خواہشات۔ کریتی سینن نے لکھا- او ایم جی، آپ دونوں کو مبارک ہو۔ ایک مداح نے لکھا- بہت خوش ہوں، اپنا خیال رکھنا۔
حمل کے حوالے سے کی جا رہی تھیں قیاس آرائیاں
دیپیکا پڈوکون کچھ عرصہ قبل بافٹا ایوارڈز 2024 میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ جہاں مداحوں کو ان کا روایتی اوتار دیکھنے کو ملا۔ ایوارڈ فنکشن کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ اپنی ساڑھی سے اپنا بے بی بم چھپاتے ہوئے نظر آ رہی تھیں۔ مداحوں نے ویڈیو میں ان کا بے بی بمپ دیکھا تھا۔ اس کے بعد جب انہیں ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تو ان کا بے بی بنپ نظر آ رہا تھا۔
2018 میں ہوئی تھی شادی
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 2018 میں اٹلی کے لیک کومو میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی میں صرف خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔ ہندوستان واپس آنے کے بعد، رنویر-دیپیکا نے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے لیے ایک استقبالیہ کی میزبانی بھی کی تھی۔ جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔
-بھارت ایکسپریس
امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…
اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…
یہ فیصلہ دیوالی کے تہوار سے دو روز قبل کیا گیا ہے، جس کا مقصد…
دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…
عدالت نے اسی وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کوثبوت کے طورپرقبول نہیں کیا۔…
یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی…