علاقائی

Sheikh Shahjahan sent to 10-day police custody: شاہجہان شیخ کو عدالت نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجا، بی جے پی پھر بھی بے چین

جنوری کے مہینے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) پر حملہ کرنے کے ملزم شاہجہان شیخ کو مغربی بنگال پولیس نے گرفتار کیا اور جمعرات (29 فروری) کو بشیرہاٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شاہجہان شیخ کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔ اس دوران پولیس نے عدالت سے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔لیکن عدالت نے اس کو قبول کرنے کے بجائے 10 روزہ ریمانڈ پر بھیجنے کی منظوری دی۔

قبل ازیں اے ڈی جی (جنوبی بنگال) سپرتیم سرکار نے کہا تھا، “شیخ شاہجہان، 5 جنوری 2024 کو پیش آنے والے ایک کیس کے کلیدی ملزموں میں سے ایک تھے، جہاں چھاپے کے دوران ای ڈی کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا۔ ہم نے ان کو کل رات میناکھا پولیس سے گرفتار کیا ہے۔  ہم نے شیخ شاہجہاں کو بشیرہاٹ کورٹ بھیج کرپولیس ریمانڈ کی درخواست کی ہے۔مغربی بنگال کے اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری نے جمعرات (29 فروری) کو دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رہنما شیخ شاہجہاں ایک ‘ڈیل’ کے تحت ‘ممتا پولیس کی محفوظ حراست’ میں ہیں۔ شیخ شاہجہان کو مغربی بنگال پولیس نے جمعرات کی صبح ‘جنسی ہراسانی اور زمین پر قبضے’ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے الزام لگایا کہ شاہجہان کو جیل میں رہتے ہوئے فائیو سٹار سہولیات دی جائیں گی۔ بی جے پی لیڈر نے کہا، “سندیش کھالی کا مجرم شیخ شاہجہاں کل رات 12 بجے سے ممتا پولس کی محفوظ حراست میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ” سلاخوں کے پیچھے قیام کے دوران انہیں فائیو سٹار ہوٹل کی سہولیات دی جائیں گی۔ انہیں ایک موبائل فون بھی دیا جائے گا جس کے ذریعے وہ تلامول پارٹی (ترنمول پارٹی) کی قیادت کر سکیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

China Gold Reserves Reaches 2410 Tons: چین آخر کیا چال چل رہا ہے؟ 23 ماہ سے مسلسل سونا خرید رہا ہے

چین مسلسل 23 ماہ سے سونے کی خریداری کر رہا ہے، جس سے اس کے…

41 minutes ago

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

2 hours ago