سیاست

Patna’s Taramandal Planetarium Reopens: نتیش کمار کو دن میں نظرآئے تارے،سمراٹ چودھری نے بھی لگایا کالا چشمہ

بہار کے لیڈروں کی کالا چشمہ پہنے ہوئے مراقبے کی تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ اس تصویر میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نظر آ رہے ہیں۔نتیش کمار کی جو تصویر سامنے آئی ہے، اس میں وہ ایک شو دیکھ رہے ہیں۔لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ تارے دیکھ رہے ہیں۔ دراصل، بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک تارا منڈل بنایا گیا ہے۔ سی ایم نتیش کمار اپنے وزراء کے ساتھ سائنس ڈے کے موقع پر کروڑوں کی لاگت سے بنائے گئے اس تارا منڈل  کا افتتاح کرنے پہنچے تھے۔ اس دوران سی ایم نتیش نے وزراء کے ساتھ شو کا بھی لطف اٹھایا۔

سی ایم نتیش کمار نے تارامنڈل کی پہلی منزل پر واقع اسپیس گیلری کا جائزہ لیا۔ افتتاح کے بعد انہوں نے آڈیٹوریم میں خلا سے متعلق تھری ڈی شو دیکھا۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے اس تارامنڈل کی تعمیر کو سراہا اور اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر ریاستی وزیر سمیت کمار نے کہا کہ یہ بہترین منڈل ہے۔ یہاں لوگوں کو ٹوڈی اور تھری ڈی کے ذریعے کائنات سے متعلق شوز دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہ منڈل تقریباً 33 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک سال میں مکمل ہوا۔

وزیر سمیت سنگھ نے کہا کہ یہ بہترین آلات کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہاں بچے نظام شمسی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔ آنے والے دنوں میں سرکاری سکولوں کے بچوں کو بھی یہاں کی سیر پر لے جایا جائے گا۔تارا منڈل کے ڈائریکٹر اننت کمار نے کہا کہ اس پلانیٹریم کی ٹیکنالوجی جدید ہے۔ یہ مکمل طور پر ڈیجیٹل ہے۔ اس میں لوگ 2 ڈی اور تھری ڈی دونوں طریقوں سے خلائی سفر کا تجربہ کریں گے۔ اس دوران بہت سے تماشائی بھی شو دیکھنے پہنچے ہوئے تھے۔

حال ہی میں جے ڈی یو دوبارہ این ڈی اے میں شامل ہوا اور نتیش کمار نے بی جے پی کے ساتھ بہار میں حکومت بنائی۔ بہار میں پلٹی مارنے کی سیاست کے بعد نتیش کمار کو لے کر سیاسی بیان بازی جاری ہے۔ بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کے بعد نتیش کمار نے وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔بتادیں کہ استعفیٰ دینے کے چند گھنٹے بعد ہی نتیش کمار دوبارہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت سے وزیر اعلیٰ بن گئے۔ وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ میں پہلے بھی ان کے ساتھ تھا۔ ہم مختلف راستوں پر چلتے رہے لیکن اب ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ میں وہیں واپس آ گیا ہوں جہاں میں (این ڈی اے) تھا اور اب کہیں اور جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago