اسپورٹس

IPL 2024: آئی پی ایل 2024 سے عین قبل تلک ورما کے بلے سے برسی آگ، 44 گیندوں میں بنائے91 رنز

IPL 2024: آئی پی ایل 2024 شروع ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں۔ رواں سیزن کا پہلا میچ 22 مارچ کو چنئی سپر کنگس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ممبئی انڈینس کا پہلا میچ گجرات ٹائٹنس کے خلاف ہے۔ یہ میچ 24 مارچ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ ممبئی کے کھلاڑی تلک ورما نے ٹورنامنٹ سے ٹھیک پہلے زبردست پرفارمنس دی ہے۔ انہوں نے ڈی وائی پاٹل T20 کپ کے ایک میچ میں مضبوط نصف سنچری بنائی ہے۔ تلک کا ویڈیو ممبئی انڈینس نے بھی شیئر کیا ہے۔

تلک نے سنٹرل ریلوے ٹیم کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 44 گیندوں میں 91 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے شوالک شرما کے ساتھ 122 رنز کی شراکت بھی کی۔ اس میچ میں تلک کی ٹیم نے 220 رنز بنائے۔انہوں نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی کمال دکھایا۔ تلک نے 16 رنز کے عوض ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

تلک آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کے لیے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں بھی کئی بار زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تلک نے اب تک کھیلے گئے 25 آئی پی ایل میچوں میں 740 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 3 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ تلک کا آئی پی ایل کا بہترین اسکور 84 رنز رہا ہے۔ ان کا مجموعی T20 ریکارڈ بھی اچھا رہا ہے۔ تلک نے 70 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 2042 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 1 سنچری اور 13 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

یہ بھی پڑھیں- Cricketer Mohammad Yousuf Story: اسلام قبول کرنے کے بعد بھی تین سال تک مسجد نہیں گئے محمد یوسف،جانئے آخرکیوں لگتا تھا ان کو ڈر

آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی پی ایل 2024 کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ممبئی انڈینس کے اس میں چار میچ ہیں۔ ممبئی کا پہلا میچ گجرات کے خلاف ہے۔ یہ میچ 24 مارچ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا میچ سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ یہ میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا میچ راجستھان رائلس کے خلاف یکم اپریل کو ہوگا۔ دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ 7 اپریل کو ہوگا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago