بھارت ایکسپریس۔
Adipurush Box Office Collection Day 5: اوم راؤت کے ڈائریکشن میں بنی سال 2023 کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’آدی پُرش‘ 16 جون کو ریلیزہوئی تھی، جس نے شاندار اوپننگ سے پہلے ہی 500 کروڑ روپئے کے بجٹ کی نصف سے زیادہ رقم جمع کرلی تھی۔ وہیں پہلے دن فلم نے زبردست کمائی کی تھی، لیکن چوتھے اور پانچویں دن کی کمائی دیکھ کر لگ رہا ہے کہ باکس آفس پر زیادہ دک تک نہیں ٹک پائے گی۔ جبکہ فلم 250 کروڑ سے زیادہ کا گلوبل باکس آفس کلیکشن کرچکی ہے۔ تو آئیے اس سے متعلق ’آدی پُرش‘ نے پانچویں دن کتنی کمائی کی ہے۔
’آدی پُرش‘، نے ریلیز کے پانچویں دن کتنا کیا کاروبار
’آدی پُرش‘، نے پانچویں دن یعنی منگل کو 10.80 کروڑ روپئے کی کمائی کی ہے۔ اس کے بعد فلم کی کل کمائی ہندوستان میں 247.90 کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔ وہیں چاردنوں کی کمائی کی بات کریں تو پہلے دن 86.75 کروڑ، دوسرے دن 65.27 کروڑ، تیسرے دن 69.1 کروڑ، چوتھے دن 18 کروڑ کی کمائی کرچکی ہے۔ حالانکہ دیکھنا ہوگا کہ دوسرے دن فلم کی کمائی کتنی ہو پاتی ہے۔
ایسوسی ایشن نے کی ’آدی پُرش‘ کے کنٹنٹ سے اعتراض ظاہر کرنے والے لوگ سوشل میڈیا پر ہی غصہ ظاہر کر رہے تھے۔ تاہم منگل کو آل انڈیا سنے ورکرس ایسوسی ایشن نے فلم سے متعلق وزیراعظم کے نام خط لکھتے ہوئے ’آدی پُرش‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فلم بھگوان رام اور راون کو بھی کسی ویڈیو گیم کے کردار کی طرح دکھاتی ہے۔ لیٹر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلم کے ڈائیلاگ ملک اور دنیا میں ہر ہندوستانی کا جذبہ تکلیف دینے والا ہے۔‘
’آدی پُرش‘ کے لئے منافع کمانا ہوا مشکل
’آدی پُرش‘ پرمچی ہنگامہ آرائی نے فلم سے متعلق عوام کا ذائقہ خراب کردیا ہے۔ فلم کے کم ہوتے کلیکشن کو دیکھ کر یہ واضح ہوگیا ہے کہ لوگ اب اس فلم میں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ کی رفتار بھی سست ہوتی جارہی ہے۔ ایسے میں 600 کروڑ کے زبردست بجٹ میں بنی فلم کے لئے باکس آفس پر منافع کمانا ٹیڑھی کھیر ثابت ہو رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…